Deobandi Books

تسلیم و رضا

ہم نوٹ :

15 - 38
دوستو! جو اللہ پر مرتا ہے تو اللہ کے نام کے ساتھ اس کا نام بھی مخلوق کی زبان پر آتا ہے۔ جہاں اللہ کا ذکر ہوتا ہے وہاں اللہ کے عاشقوں کا ذکر بھی ہوتا ہے۔
وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ8؎  کا ترجمہ ہے کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) میں نے آپ کے نام کو بلند کردیا۔ اس کی تفسیر خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ
اِذَا ذُکِرْتُ ذُکِرْتَ مَعْیَ9 ؎
اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم! جب بندے میرا نام لیں گے تو تیرا نام بھی لیں گے۔ جب مؤذن اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کہے گا تو اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ بھی کہے گا۔ میرے نام سے تو اب الگ نہیں ہوسکتا۔
وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ میں نے آپ کے نام کو بلند کردیا۔ جب میں عالَم اور کائنات میں یاد کیا جاؤں گا تو میری یاد کے ساتھ تیرا نام بھی لیا جائے گا۔ اللہ اللہ کیا شان ہے،کیا عزت ہے! اس کو عزت کہتے ہیں۔
تو دوستو! ایک دن قبر میں اُترنا ہے اور سب کو جانا ہے۔ کوئی شخص ایسا نہیں ہے کہ جو دنیا میں آیا ہو اور نہ جائے۔ ہم لوگ دنیا کے نیشنل نہیں ہیں،یہاں کا قیام ایک عارضی نیشنلٹی  ہے لیکن حقیقت میں ہم یہاں کے نیشنل نہیں ہیں، پردیسی ہیں اور یہی دلیل ہے کہ ہمارے جو عزیز جاتے ہیں اس کا ثبوت پیش کرکے جاتے ہیں کہ دیکھو دنیا پردیس ہے، اس سے دل نہ لگانا۔
اللہ تعالیٰ نے غمزدہ دلوں کے لیے ارشاد فرمایا کہ جب تم کو کوئی صدمہ اور غم پہنچے، جب کوئی مصیبت کا واقعہ پیش آجائے تو اے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم)! آپ ایسے لوگوں کو بشارت دے دیجئے، خوشخبری سنادیجئے جو کسی مصیبت کے وقت میں اپنے ربّ کی مرضی پر راضی رہتے ہیں اور ان کو اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ سے کوئی اعتراض اور شکایت نہیں ہوتی  اورکہتے ہیں:
_____________________________________________
8؎  الم  نشرح:4کنزالعمال:405/11(31891)، باب فی فضائل متفرقۃ،مؤسسۃالرسالۃ- روح المعانی:169/30، الانشراح(4)، مطبوعہ، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 تسلیم و رضا 7 1
Flag Counter