Deobandi Books

ماہنامہ البینات کراچی شعبان المعظم ۱۴۳۲ھ -اگست ۲۰۱۱ء

ہ رسالہ

13 - 13
نقدونظر !
نوٹ تبصرے کے لیے ہرکتاب کے دونسخوں کا آنا ضروری ہے (ادارہ)
گلدستہٴ گلزار سعدی
مولانا محمد کونڈھوی فلاحی، صفحات:۸۰، عام قیمت:۱۰۰ روپے، ناشر:زمزم پبلشرز شاہ زیب سینٹر نزد مقدس مسجد، اردو بازار کراچی۔
شیخ سعدی مشہور ومعروف بزرگ ہیں اور پندو نصائح پر مشتمل فارسی زبان میں آپ کی کئی تصنیفات آفاقِ عالم میں مشہور ومعروف ہیں۔
زیر نظر کتاب میں شیخ سعدی کی ملفوظات ونصائح کو اردو زبان میں مختصر طور پر ایک خاص انداز وترتیب سے جمع کیا گیا ہے، جو حضرات فارسی ادب واخلاق سے دلچسپی اور اردو کا ذوق وشوق رکھتے ہوں، ان کے لئے یہ ایک گراں قدر مجموعہ ہے۔
زاد الطالبین مع حاشیہ مزاد الراغبین
مولانا محمد عاشق الٰہی البرنی ،صفحات: ۷۲، عام قیمت: ۱۰۰ روپے، ناشر مکتبہ زمزم، شاہ زیب سینٹر نزد مقدس مسجد ، اردو بازار کراچی۔
حضرت مولانا عاشق الٰہی نور اللہ مرقدہ ان چند مقبول اور منتخب شخصیات میں سے ہیں، جن کی کتابوں کو قبول عام کی سند حاصل ہے۔ زیر تبصرہ کتاب بھی آپ علیہ الرحمة کی تالیف ہے، جو آپ نے مبتدی طلبہ کے لئے تحریر کی ہے اور دینی مدارس کے نصاب میں داخل ہے۔
کئی اور اداروں نے بھی اس کتاب کو شائع کیا ہے، لیکن زمزم کے احباب نے اس کی خوبصورت کمپوزنگ، دورنگہ طباعت اور بہترین کاغذ پر اسے شائع کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان حضرات کے جذبہٴ اخلاص کو قبول فرمائے اور ان کی محنتوں کو دنیا وآخرت میں ترقیات سے نوازے، آمین۔
اشاعت ۲۰۱۱ ماہنامہ بینات , شعبان المعظم:۱۴۳۲ھ -اگست: ۲۰۱۱ء, جلد 74, شمارہ 8

    پچھلا مضمون: مفتی وکیل احمد  کی رحلت !
Flag Counter