Deobandi Books

ماہنامہ الابرار اگست 2010

ہ رسالہ

4 - 14
بناتے ہیں سب کو امیرِ محبت
ایف جے،وائی(August 31, 2010)

جناب خالد اقبال تائب

اشعار در محبت حبیبی و صدیقی و رفیقی وسیلۃ یومی وغدی مرشدی و مولائی عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب ادام اﷲ ظلہم علینا

بناتے ہیں سب کو اسیرِ محبت
دراصل اہلِ دل ہیں سفیرِ محبت

قریب اہل دل کی بھی مٹی وہیں تھی
جہاں سے اٹھا تھا خمیرِ محبت

محبت خدا کی ہمارے دلوں میں
جواں کررہے ہیں یہ پیرِ محبت

جو شاہوں کو خاطر میں لاتا نہیں ہے
کوئی لائے ایسا فقیرِ محبت

جگالو اسے باضمیروں سے مل کر
کہیں مر نہ جائے ضمیرِ محبت

مقدر میں اب کوئی دوجا نہیں ہے
وہ کھینچی ہے تم نے لکیرِ محبت

کماں اب ترے ہاتھ ہے زندگی کی
چبھا اس طرح دل میں تیرِ محبت

ظظظظظ
Flag Counter