Deobandi Books

ماہنامہ الابرار نومبر 2009

ہ رسالہ

4 - 12
شیخ کی ادائیں کچھ ہم نے بھی چُرالی ہیں
ایف جے،وائی(November 20, 2009)

جناب خالد اقبال تائب

اشعار در محبت حبیبی و صدیقی و رفیقی وسیلة یومی وغدی مرشدی ومولائی عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب ادام اﷲ ظلہم علینا

گلشنِ طریقت کے شیخ میرے مالی ہیں
آج کے وہ رومی ہیں، آج کے غزالی ہیں

ڈال ڈال پتے ہیں، شاخ شاخ گل بوٹے
آپ نے نگاہیں یوں ہر شجر پہ ڈالی ہےں

جاگتے حقائق ہیں مدحِ شیخ کے اشعار
باخدا یہ خوابی ہیں اور نہ ہی خیالی ہیں

شاید ایسی چوری پر بخششیں ملیں ہم کو
شیخ کی ادائیں کچھ ہم نے بھی چُرالی ہیں

اک نگاہِ مرشد کی کچھ تو بات ہے تائب
سیکڑوں نگاہیں ہیں سب کی سب سوالی ہیں
Flag Counter