Deobandi Books

ماہنامہ الابرار نومبر 2009

ہ رسالہ

12 - 12
خانقاہ اور جامعہ کے شب و روز
ایف جے،وائی(November 20, 2009)

مولانا ارشاد اعظم صاحب – ناظم تعلیمات جامعہ اشرف المدارس کراچی۔

حضرت والا دامت برکاتہم کی جامعہ آمد

جامعہ اشرف المدارس کے بانی و سرپرست حضرت اقدس شیخ العرب والعجم رومی ثانی تبریز دوراں عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم ۱۲ شوال المکرم ۰۳۴۱ھ بروز اتوار جامعہ اشرف المدارس گلستان جوہر تشریف لائے۔ خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال میں جو صبح کی مجلس روزانہ ہوتی ہے وہ نہ صرف یہ کہ اشرف المدارس گلستان جوہر میں منعقد ہوئی بلکہ حضرت والا دامت برکاتہم نے خلاف معمول مختصر بیان بھی فرمایا جو تقریباً چھ منٹ جاری رہا۔ حضرت والا دامت برکاتہم کی تشریف آوری سے قبل ہی ایک جم غفیر حضرت والا دامت برکاتہم کی آمد کا منتظر تھا جس میں بڑی تعداد میں حضرت والا کے متوسلین اور جامعہ میں داخلے کے لیے آئے ہوئے طلباءکرام شامل تھے جنہوں نے دو رویہ قطار کی صورت میں کھڑے ہوکر حضرت والا دامت برکاتہم کا استقبال کیا اس موقع پر زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا مسجد کا ہال صحن اور بالائی منزل کھچا کھچ بھری ہوئی تھی جامعہ اشرف المدارس للبنات میں خواتین پہلے ہی بڑی تعداد میں موجود تھی تمام حاضرین نے انتہائی انہماک سے حضرت والا دامت برکاتہم کا بیان سنا۔ بیان سے قبل حضرت والا دامت برکاتہم نے جامعہ کی عمارت کا اندرونی و بیرونی معائنہ فرمایا۔ درجہ حفظ کی درسگاہوں کو انتہائی توجہ سے دیکھا اور آخر میں دارالافتاءمیں تشریف لے گئے جو حال ہی میں گلشن اقبال سے یہاں منتقل ہوا ہے۔ اﷲ تعالیٰ حضرت والا دامت برکاتہم کی تشریف آوری کو جامعہ کی ظاہری و باطنی ترقی کا ذریعہ بنائیں، آمین۔

جامعہ میں داخلے کے لیے طلباءکرام کا رجوع

جامعہ اشرف المدارس میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہونے والے داخلوں میں طلباءکرام کی بڑی تعداد نے جامعہ کا رخ کیا اور تقریری و تحریری امتحان میں شرکت کی الحمدﷲ! اب تک صرف مرکز یعنی گلستان جوہر میں ایک ہزار سے زائد طلباءکرام کا داخلہ ہوچکا ہے۔ دیگر شاخوں اور بنات میں ہونے والے داخلوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

تعمیری سرگرمیاں

الحمدﷲ! جامعہ اشرف المدارس کی عمارت کی تعمیر جاری ہے۔ اور بیرونی حصے پر رنگ و روغن آخری مراحل میں ہے جس کی وجہ سے جامعہ کی عمارت انتہائی خوشنما منظر پیش کررہی ہے۔ جامعہ کی سرخ رنگ کی بلند و بالا عمارت کو اس عمدہ رنگ و روغن اور خوشنما منظر کے باعث حضرت والا دامت برکاتہم نے کار میں تشریف فرما ہوکر انتہائی توجہ سے دیکھا اور تین اطراف سے جامعہ کی عمارت کا معائنہ فرمایا۔ واضح رہے کہ جامعہ کے کوئی مستقل ذرائع آمدنی نہیں اﷲ کے فضل و کرم اور اہل خیر کے تعاون اور حضرت والا دامت برکاتہم کی پرسوز دعاﺅں سے ہی جامعہ کا نظم و نسق چلتا ہے جبکہ جامعہ کے مرکزی دفتر واقع گلستان جوہر اور دیگر شاخوں میں اوسطاً ڈھائی سے تین ہزار طلباءو طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں جن میں سے اکثر کے قیام و طعام کے اخراجات اور وظائف جامعہ ہی کے ذمے ہیں اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ غیب سے جامعہ کے نظم و نسق کے لیے اسباب پیدا فرمائیں اور جامعہ کے معاونین کی جان و مال میں برکت عطا فرمائیں۔

معھد عربی کا آغاز

الحمدﷲ! امسال جامعہ اشرف المدارس میں درجہ اولیٰ سے معھد عربی کا آغاز ہوگیا ہے جس میں تمام کتابیں عربی میں پڑھائی جائیں گی، نیز اساتذہ کرام طلباءسے عربی ہی میں گفتگو فرمائیں گے اسی طرح طلباءکرام آپس میں عربی ہی میں گفتگو کریں گے۔ گزشتہ تعلیمی سال کے اختتام پر ہونے والی تعطیلات میں بھی جامعہ میں دورہ لغہ عربیہ کا انعقاد ہوا تھا۔ فی الحال درجہ اولیٰ میں معھد عربی شروع کیا گیا ہے اور اس سلسلے کو بتدریج آگے بڑھایا جائے گا۔ معہد العربی میں جائزے کے بعد ۹ طلباءکرام کا انتخاب کیا گیا ہے۔

تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الفقہ کا افتتاح

جامعہ میں تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الفقہ کا ۲ ذیقعدہ ۰۳۴۱ھ بروز بدھ کو افتتاح ہوا۔ اس افتتاح کے لیے مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی محمد رفیع عثمانی (صدر دارالعلوم کراچی) کو تشریف لانا تھا مگر وہ شہر کے مخدوش حالات کے پیش نظر تشریف نہ لاسکے۔ حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ کچھ عرصے بعد وہ خود جامعہ اشرف المدارس تشریف لائیں گے۔ جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم نے ایک سادہ تقریب میں دونوں تخصصات کا افتتاح فرمایا اس موقع پر تخصص فی الحدیث میں جامعہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالرشید صاحب دامت برکاتہم کا بیان ہوا اور حضرت مہتمم صاحب نے دعا کرائی جس کے متصل بعد نو تعمیر شدہ خوبصورت دارالافتاءمیں افتتاحی تقریب ہوئی جس میں حضرت شیخ الحدیث مولانا عبدالرشید صاحب دامت برکاتہم اور حضرت مہتمم صاحب دامت برکاتہم نے بیان فرمائے اور فاضل دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا شفیق بستوی صاحب دامت برکاتہم نے دعا کرائی جو خصوصی طور پر تشریف لائے تھے۔ الحمدﷲ تخصص فی الحدیث میں دس طلباءکرام اور تخصص فی الفقہ میں امسال تیس طلباءکرام نے داخلہ حاصل کیا ہے۔ الحمد! امسال جامعہ اشرف المدارس میں شعبہ تخصص فی الفقہ میں داخلہ حاصل کرنے والوں میں جامعہ دارالعلوم کراچی، جامعہ امدادیہ فیصل آباد دارالعلوم کبیر والا، جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی، جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا، مدرسہ عربیہ رائے ونڈ، جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاﺅن کراچی، جامعہ فاروقیہ کراچی، جامعہ خیر المدارس ملتان، مدرسہ عربیہ الٰہیہ کراچی اور دارالعلوم کہڑوڑ پکا جیسے بڑے مدارس اور جامعات سے درجہ ممتاز اور جید جداً میں کامیاب ہونے والے طلباءکرام شامل ہیں۔ دونوں شعبوں کے نگراں بالترتیب حضرت مولانا مفتی نجیب اﷲ صاحب مدظلہ، اور حضرت مولانا مفتی محمد نعیم صاحب مدظلہ ہیں۔

خانقاہ کی رونقیں

الحمدﷲ! خانقاہ امدادیہ اشرفیہ میں اکناف عالم سے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ ہمہ وقت جاری رہتا ہے یہی دلیل ہے کہ عارف باﷲ شیخ العرب والعجم مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کا فیض پورے عالم میں پہنچ رہا ہے اور روز افزوں ہے۔ اگرچہ رمضان المبارک کا مہینہ گزرچکا ہے مگر خانقاہ میں مہمانوں اور خصوصاً علماءکرام کی آمد اور مستفیدین کی حاضری دیکھ کر رمضان ہی کی جھلک نظر آتی ہے۔ چند ایام پیشتر معروف مبلغ حضرت مولانا طارق جمیل صاحب خانقاہ تشریف لائے اور مسجد اشرف میں نکاح پڑھایا اور اس حوالے سے بیان بھی فرمایا نیز حضرت والا دامت برکاتہم کی زیارت کی۔ حضرت مفتی امجد صاحب دامت برکاتہم جو جنوبی افریقہ سے تشریف لائے ہوئے ہیں اور حضرت والا دامت برکاتہم کے مجموعہ کلام فیضان محبت کی دوسری اور تیسری جلد کی تیاری کے کام کے ساتھ ساتھ عشاءکے متصل بعد والی مجلس میں حسب معمول حضرت والا دامت برکاتہم کے اشعار کا قرآن کریم اور احادیث شریفہ سے مدلل شرح فرماتے ہیں جس سے عوام اور خواص سب ہی از حد مستفید ہورہے ہیں فللّٰہ الحمد۔ مدینہ منورہ زادہا اﷲ شرفاً میں قیام پذیر حضرت والا دامت برکاتہم کے خلیفہ اور حضرت مولانا مفتی عاشق الٰہی بلند شہری رحمہ اﷲ کے فرزند حضرت مولانا عبداﷲ برنی صاحب دامت برکاتہم بھی ان دنوں اپنے صاحبزادے مولوی احمد مدنی اور اہلیہ کے ہمراہ میں حضرت والا دامت برکاتہم کی صحبت میں رہنے کے لیے تشریف لائے ہوئے ہیں نیز لاہور میں حضرت والا دامت برکاتہم کی خانقاہ کے ناظم اور حضرت والا دامت برکاتہم کے خلیفہ ڈاکٹر صوفی عبدالمقیم صاحب دامت برکاتہم بھی کئی روز سے خانقاہ میں مقیم ہیں اور حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پر خانقاہ میں کچھ دن مزید قیام فرمائیں گے ۔ حضرت مولانا عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم جو بنگلہ دیش میں حضرت والا دامت برکاتہم کے خلیفہ ہیں اور حضرت والا دامت برکاتہم کے عشاق میں شمار ہوتے ہیں، بھی گزشتہ دنوں ایک طویل عرصے کے بعد خانقاہ تشریف لائے انہیں پاکستان میں حضرت والا دامت برکاتہم کی خدمت میں حاضری کے لیے ویزا کے حصول میں طویل عرصے سے سخت دشواری کا سامنا تھا الحمدﷲ ان حضرات کی موجودگی سے جہاں حضرت والا دامت برکاتہم کو بڑی راحت ہے وہاں ان کی حضرت کی موجودگی ہم جیسوں کے لیے سبق کا درجہ رکھتی ہے کہ ہم حضرت والا دامت برکاتہم کی قدر کریں اور ان سے خوب خوب استفادہ کریں۔

اﷲ تعالیٰ حضرت والا دامت برکاتہم کو کم از کم ایک سو تیس سال کی عمر بعافیت اور خدمات دینیہ مقبولہ کے ساتھ عطا فرمائیں، آمین۔

حضرت والا قاری تقی الاسلام صاحب کی جامعہ آمد

استاذ القراءحضرت مولانا قاری تقی الاسلام صاحب گذشتہ دنوں مکہ مکرمہ سے کراچی تشریف لے آئے جہاں وہ گزشتہ ۱۳ سال سے مقیم تھے، اور جامعہ اشرف المدارس میں مستقل قیام پذیر ہوگئے نیز انہوں نے حضرت والا دامت برکاتہم سے اصلاحی تعلق بھی قائم فرمالیا ہے۔ حضرت مولانا قاری تقی الاسلام صاحب مصنف فوائد مکیہ حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب مکی رحمہ اﷲ علیہ کے ہونہار شاگردوں میں سے ہیں۔ حضرت مولانا قاری تقی الاسلام صاحب بہت سے قراءکے استاذ بھی ہیں قاری عبدالمالک صاحب (دارالعلوم کراچی) قاری احمد میاں تھانوی صاحب (لاہور) جیسے قاری ان کے شاگردوں میں سے ہیں، حضرت قاری صاحب فن تجوید کی متعدد کتابوں کے مصنف ہیں ان کی تصنیف کردہ کتابوں میں لوامع النشر، معلم الاداءفی الوقت والابتدائ، تلخیص المعانی لعنایات رحمانی (شرح شاطبیہ) الیسر شرح طیبّة النشراور الزہدة شرح الدّرة شامل ہیں۔ حضرت قاری صاحب کا جامعہ میں مستقل قیام پذیر ہونا جامعہ کے لیے نعمت عظمیٰ ہے۔ انشاءاﷲ کچھ ہی عرصے میں جامعہ میں قاری صاحب کی نگرانی میں شعبہ تجوید کا آغاز کیا جائے گا جس سے طلباءاور اساتذہ سب ہی مستفید ہوں گے، انشاءاﷲ ۔
Flag Counter