Deobandi Books

ماہنامہ الابرار جون 2010

ہ رسالہ

3 - 13
وہ عطا کرتے ہیں مری چشم تر کو روشنی
ایف جے،وائی(June 3, 2010)

جناب خالد اقبال تائب

جن کے صدقے میں ملی شمس و قمر کو روشنی
ذکر سے ان کے ہے حاصل بام و در کو روشنی

آپ کے قدموں نے رکھا کہکشائوں کا بھرم
بخش کر ہر ہر قدم پر رہ گذر کو روشنی

نعت لکھنے کو چراغِ آگہی کافی نہیں
چاہیے اس باب میں فکر و نظر کو روشنی

زاہد خشک اس کو کیا سمجھے کہ آخر کس طرح
وہ عطا کرتے ہیں میری چشم تر کو روشنی
Flag Counter