Deobandi Books

علاج کبر

ہم نوٹ :

6 - 50
علاجِ کبر
اَلْحَمْدُلِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی، اَمَّا بَعْدُ
فَاَ عُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ 
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 
اِنَّہٗ  لَا یُحِبُّ الۡمُسۡتَکۡبِرِیۡنَ1؎
وَقَالَ تَعَالٰی  وَ لَہُ  الۡکِبۡرِیَآءُ  فِی  السَّمٰوٰتِ
وَ الۡاَرۡضِ۪ وَ ہُوَ  الۡعَزِیۡزُ  الۡحَکِیۡمُ2؎
وَ قَالَ تَعَالٰی اِذۡ  اَعۡجَبَتۡکُمۡ  کَثۡرَتُکُمۡ فَلَمۡ تُغۡنِ عَنۡکُمۡ شَیۡئًا3؎
اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ 
’’بے شک وہ(اللہ تعالیٰ )تکبر کرنے والوں سے محبت نہیں فرماتے۔‘‘
یعنی جو لوگ اپنے کو کسی درجہ میں بڑا سمجھتے ہیں اللہ تعالیٰ کی محبت سے محروم ہوجاتے ہیں۔ بڑائی آئی اور اللہ تعالیٰ کی محبت ٹوٹ گئی، سارا معاملہ ختم ہوگیا۔ لہٰذا جب اللہ تعالیٰ متکبر سے محبت نہیں فرماتے تو وہ غیر محبوب ہوا۔ اس قضیہ کا عکس کرلیجیے تو یہ مطلب نکلے گا          کہ اللہ تعالیٰ کو ان سے ناراضگی ہے۔ ایک آدمی کہتا ہے کہ میں تم سے محبت نہیں کرتا۔ اس قضیہ کا عکس کیا جائے تو یہ مطلب نکلے گا کہ ناراضگی ہے۔ پس جو لوگ اپنے کو بڑا سمجھتے ہیں وہ  اللہ تعالیٰ کی محبت سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوجاتے ہیں جب تک کہ توبہ نہ کریں۔ اِنَّہٗ لَا
_____________________________________________
1؎    النحل:23الجاثیۃ:37التوبۃ:25
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاجِ کبر 6 1
Flag Counter