Deobandi Books

علاج کبر

ہم نوٹ :

5 - 50
پیش لفظ
پیش نظر وعظ ’’علاجِ کبر‘‘حضرت اقدس مولانا شاہ  حکیم محمد اختر صاحباطال اللہ بقاءہم وادام اللہ فیوضہم وبرکاتہم وانوارہم کے چار مواعظ کا مجموعہ ہے جو مختلف تاریخوں اور مختلف اوقات میں حضرت اقدس دامت برکاتہم نے مسجد اشرف خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال کراچی میں بیان فرمائے۔ پہلا وعظ ۲۲ ذی القعدہ ۱۴۰۸؁ھ مطابق۷ جولائی ۱۹۸۸؁ء بروز جمعرات غالباً بعد فجر بیان فرمایا۔ دوسرا وعظ ۲۳ محرم الحرام ۱۴۰۹؁ھ مطابق ۶ ستمبر ۱۹۸۸؁ء بروز منگل بعد عصر اور تیسرا وعظ اگلے دن ۲۴ محرم الحرام ۱۴۰۹؁ھ مطابق                  ۷ ستمبر ۱۹۸۸؁ء بروز بدھ بعد فجر اور چوتھا وعظ ۳ صفرالمظفر ۱۴۰۹؁ھ مطابق ۱۶ ستمبر ۱۹۸۸؁ء بروز جمعہ ۱۱ بجے صبح ہوا۔ یہ مجموعہ تکبر کی اصلاح کے لیے نہایت عجیب اور کیمیا اثر ہے، جس میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اور بزرگوں کے واقعات کے ساتھ اس مرض کا علاج نہایت مؤثر اور دلنشیں انداز میں بیان فرمایا گیا ہے۔ موضوع اگرچہ سنگین تھا لیکن حضرت اقدس مدظلہٗ کے دردِ دل، سوز و گداز اور کیفیتِ عشقیہ نے جو حضرت والا کے کلام کا خاصہ ہے اس کو نہایت اثر انگیز کردیا ہے، اللہ تعالیٰ اُمتِ مسلمہ کو اس سے منتفع فرمادے۔  اور حضرت والا دامت برکاتہم کے لیے اور احقر جامع و مرتب کے لیے صدقۂ جاریہ اور ذخیرۂ آخرت بناوے، آمین۔ اس رسالے کو ابتدا تا انتہا حضرت والا دامت فیوضہم نے خود بھی ملاحظہ فرمالیا ہے۔
مرتب:
یکے از خدام حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاجِ کبر 6 1
Flag Counter