Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

46 - 50
غضب سے متعلق دو احادیث مُبارکہ
معالجۂ غضب
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ غصہ شیطان سے ہے (یعنی اس کے وسوسہ اور اثر سے ہے) اور شیطان آگ سے  پیدا کیا گیا ہے اور آگ کو صرف پانی ہی بجھاسکتا ہے پس جب تم میں سے کسی کو غصہ آجاوے تو  وضو کرلے۔
(مرقاۃ المفاتیح:362/9، بحوالہ ابُو داؤد شریف)
حضرت ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں کہ ایک روایت میں ہے کہ جب غصہ آجاوے تو اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھ لے۔ اور مرقاۃ میں ہے کہ اگر غصہ پھر بھی دور نہ ہو تو  وضو کرلے اور پھر بھی نہ دور ہو تو دو  رکعت نماز پڑھ لے۔ پس یہ صبر کی دوا ہے جو شیطان پر بہت ناگوار ہے۔
(بحوالہ بالا)
اہل غضب کی چار قسمیں
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ تم میں سے جو جلد غصہ ہوتا ہے اور جلد رجوع کرتا ہے یہ شخص نہ مدح کا مستحق ہے نہ ذم کا۔ اور وہ شخص جس کو دیر سے غصہ آتا ہے اور دیر سے زائل ہوتا ہے یہ شخص بھی مدح و ذم کا مستحق نہیں۔ اور وہ شخص جس کو دیر سے غصہ آتا ہے اور جلد زائل ہوجاتا ہے تو ایسے لوگ تم میں سب سے بہتر ہیں۔ اور تم میں سب سےبُرے وہ لوگ ہیں جن کو غصہ جلد آتا ہے لیکن دیر سے زائل ہوتا ہے۔
(مرقاۃ المفاتیح:338/9)
غصہ کا علاج
از افادات حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نوراللہ مرقدہ‘
ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ جس وقت غصہ آئے اس وقت یہ سوچو کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھ پر بھی اس طرح غصہ کرنے لگیں تو آخر میں بھی چاہوں گا کہ معافی ہوجاوے۔ تو 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter