Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

41 - 50
جو  نہ تھے خود راہ پر اوروں کے ہادی بن  گئے
کیا   نظر تھی جس نے  مردوں کو  مسیحا کردیا
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ امیرالمؤمنین ہیں، ساڑھے دس سال خلافت کی،جن کے نام سے عیسائی ملکوں کے بادشاہ کانپتے تھے، قیصر و کسریٰ کے جھنڈے سرنگوں ہوجاتے تھے۔ ایک دن فرمانے لگے کہ اے عمر! تُو اونٹ چرایا کرتا تھا، یہ سیّد الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتیوں کا صدقہ ہے کہ آج اے عمر! تو حکومت کررہا ہے، امیرالمؤمنین اور مسلمانوں کا خلیفہ بنا ہوا ہے۔
ایک دن ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ کے غصہ کا کیا حال ہے؟ آپ تو بہت ہی غصہ والے آدمی تھے۔ فرمایا کہ پہلے ہمارا غصہ اسلام کے خلاف تھا اب کافروں کے خلاف ہے، اب تو میں ادنیٰ مسلمان کا بھی اکرام کرتا ہوں۔ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کالے تھے، افریقہ کے غلام تھے، ان کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے تھے یَاسَیِّدِیْ بِلَالَ!اے میرے سردار بلال! بھلا بتلائیے! سردارانِ قریش میں سے معزز خاندان کا فرد، نبی کا پیارا وزیر ایک حبشی غلام کو سیّدی کہہ رہا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دو  وزیر تھے، ایک حضرت ابوبکر صدیق اور دوسرے حضرت عمر فاروق،یہ دو ایسے وزیر تھے جن سے بارہ بارہ بجے رات تک حضور صلی اللہ علیہ وسلم مشورے لیتے تھے، کوئی اور صحابی وہاں نہیں ہوتا تھا۔ لیکن حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے منہ سے ایک دن نکل گیا کہ اے بلال! تم کالے ہو۔ فوراً خیال آیا کہ میرے منہ سے یہ کیا نکل گیا۔ ایک بات بتادوں کہ جو اللہ کے مقبول ہوتے ہیں، اللہ کے پیارے ہوتے ہیں، ان کی خطاؤں پر اللہ تعالیٰ ان کو تنبیہ فرمادیتے ہیں، ان کو اپنی خطاؤں کا احساس ہوجاتا ہے،یہ احساس ہونا علامت ہے کہ یہ شخص اللہ کے یہاں مقبول ہے۔ لہٰذا فوراً احساس ہوا اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ زمین پر لیٹ گئے اور فرمایا کہ اے بلال! عمر زمین پر لیٹ گیا ہے، تم اپنے پاؤں سے عمر کے جسم پر چلو تاکہ قیامت کے دن عمر کی خطا معاف ہوجائے لیکن حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہیں چلے، فرمایا کہ آپ اللہ کے نبی کے پیارے اور خسر ہیں، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی حضرت حفصہ رضی اللہ عنہانبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی اُمت کی ماں ہیں، بھلا ایسے معزز کے جسم پر میں پاؤں رکھ سکتا ہوں؟ بس میں نے اللہ کے لیے معاف کردیا لیکن حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تو اپنا کام بناگئے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter