Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

38 - 50
ہے، پاگل نہیں ہوتا کیوں کہ جس کو غصہ چڑھا ہے، اگر اس سے دوگنا طاقت والا آجائے چُھرا یا پستول لیے ہوئے تو جن کو غصہ چڑھا ہوا تھا اور جو ابھی کہہ رہے تھے کہ میں غصہ میں پاگل ہوگیا ہوں، ان کو ایسی عقل آجائے گی کہ ایسا تیز بھاگیں گے کہ پوچھو مت۔ تو یہ غصہ پاگل نہیں ہے بڑا چالاک ہے، غصہ اپنے سے کمزوروں پر پاگل ہوتا ہے، جب اس سے زیادہ طاقت والا کوئی پہلوان آجائے جس کو دیکھتے ہی یہ سمجھ لے کہ یہ ہمیں گرادے گا، وہاں اُس کوایک دم عقل آجائے گی۔ ہاتھ جوڑے گا، پاؤں پکڑے گا اور رونے بھی لگے گا اور کہے گا کہ معاف کردو۔ سارا غصہ غائب، ایسا غائب جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔
لیکن جو اللہ تعالیٰ کے خاص بندے ہیں، وہ حالتِ غضب میں بھی اپنے نفس پر غالب رہتے ہیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کتنے طاقت ور تھے۔ قرآن میں اعلان ہورہا ہے کہ آپ نے ایک قبطی کو ایک گھونسہ مارا،فَقَضٰی عَلَیْہِ ایک ہی گھونسہ میں اس کا کام تمام ہوگیا۔ جس کے گھونسہ میں اتنی طاقت ہو اس سے ان کی قوت کا اندازہ لگالیں۔ اور ایک بار اللہ کے حکم سے پتھر کی چٹان پر ڈنڈا مارا تو چٹان اُڑگئی، دُوسری بار مارا تو دوسری تہہ اُڑگئی، تیسری بار ان کی لاٹھی کی ضرب سے جب چٹان اُڑی تو دیکھا کہ اس کے اندر ایک کیڑا تھا جس کے منہ میں ایک ہرا پتّا تھا، وہ اپنا رزق کھا رہا تھا اور تین چٹانوں کے اندر کہیں کوئی سوراخ بھی نہیں تھا۔ اللہ تعالیٰ کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو یہ دکھانا تھا کہ ہم رزق ایسے پہنچاتے ہیں۔
رُوح المعانی میں وَمَا مِنۡ دَآبَّۃٍ ...الخ کی تفسیر کے ذیل میں علامہ آلوسی             رحمۃ اللہ علیہ نے یہ واقعہ بیان کیا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دل میں یہ خیال آیا تھا کہ اللہ ساری دنیا کو رزق کس طرح دیتا ہے؟ یہ شک و شبہ نہیں تھا۔ انبیاء کو شک و شبہ نہیں آتا، ان کا ایمان کامل ہوتا ہے، بس ایک خیال آیا تھا، تفصیل جاننے کے لیے کہ اللہ تعالیٰ کیسے رزق دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اس وقت حکم دیا کہ اس چٹان پر لاٹھی مارو۔ جب تین چٹانیں اُڑگئیں تو دیکھا کہ اس کے اندر ایک کیڑا ہرا پتّا کھارہا ہے اور وہ کیڑا ایک وظیفہ بھی پڑھ رہا ہے۔ ذرا اس کا وظیفہ بھی سن لیجیے۔ وہ اللہ میاں کو یاد کررہا تھا۔ تیسرے پتھر کی چٹان کے نیچے چھپا ہوا کیا کہہ رہا تھا؟ سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ پاک ہے وہ اللہ جو مجھے دیکھ رہا ہے، پاک ہے وہ جو تین چٹانوں کے نیچے چھپے ہوئے ایک کیڑے کو دیکھ رہا ہے۔ وَیَسْمَعُ کَلَامِیْ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter