Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

36 - 50
بھی ہوتی ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ جب بندہ کہتا ہے یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ اس کے پاس بھیجتے ہیں جو کہتا ہے کہ اے شخص! ارحم الراحمین اپنی شانِ رحمت سے تیری طرف متوجہ ہیں، بول کیا مانگتا ہے؟ اس وظیفہ سے غصہ بھی ٹھنڈا ہوگا اور دنیاوی کام بھی بنیں گے، مشکلات دور ہوں گی۔
اچھا۵۰۰ بار نہ بن سکے تو ۱۱۱دفعہ پڑھ لیں۔ ۱۱۱دفعہ پڑھنا مشکل ہو تو ۷۰دفعہ پڑھ لیں۔ ۷۰ دفعہ مشکل ہو تو ۷ دفعہ پڑھ لیں۔ سات دفعہ پڑھنا مشکل ہو تو تین دفعہ پڑھ لیں اور تین دفعہ بھی مشکل ہو تو ایک ہی دفعہ پڑھ لے۔ بہت بڑا نام ہے ان کا۔ ان کو محبت و اخلاص سے ایک دفعہ پکارنا بھی خالی نہیں جائے گا۔ اب بتاؤ! اس سے زیادہ اور کیا آسانی ہوگی۔ بہت ہی ظالم ہوگا وہ شخص جو ایک دفعہ کہنے سے بھی کاہلی کرے۔ کتنا نزول ہے۔
اگر اللہ والوں کی جوتیاں اختر نے نہ اُٹھائی ہوتیں تو اتنا نزول کرنا مشکل تھا۔ پانچ سو سے کم نہ کرتا، لیکن چوں کہ اللہ کے فضل سے بزرگوں کی صحبتیں اُٹھائیں، کان میں ان کی باتیں پڑی ہوئی ہیں۔
میرے شیخ نے سنایا تھا کہ حکیم الامت مجدد الملت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے مجھے (یعنی حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو) لکھا کہ ستّر مرتبہ صَلٰوۃٌ تُنَجِّیْنَا پڑھ لیا کرو۔ اس وقت حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ جون پور میں پڑھاتے تھے۔ تو حضرت نے حضرت حکیم الامت کو لکھا کہ میں تو سولہ سبق پڑھاتا ہوں، بالکل ہی تھک جاتا ہوں۔ حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا کہ اچھا اگر ستّر مرتبہ نہیں پڑھ سکتے تو آپ سات مرتبہ پڑھ لیا کریں اور ایک پر دس کا وعدہ ہے۔ فَلَہٗ عَشْرُ اَمْثَالِہَا سات کو دس سے ضرب دو، آپ کو ستّر کا ثواب مل جائے گا۔ بزرگوں کے ارشادات کی روشنی ہی میں یہ پیش کیا ہے کہ پانچ سو مرتبہ نہ سہی تو  ۱۱۱ بار سہی۔ ایک سو گیارہ کَافِیْ کا ابجد ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں میں سے ایک کَافِیْ ہے۔ ایک سو گیارہ مرتبہ اگر پڑھ لیا تو اللہ تعالیٰ کے نام کَافِیْ کا عدد پورا ہوگیا۔ اس کے لیے اللہ ان شاء اللہ کافی ہوجائے گا۔ اور یہ نہ ہو تو ستّر مرتبہ بھی بعض اوراد کا پڑھنا حدیثوں میں آتا ہے اور سات مرتبہ بھی آتا ہے اور کم سے کم تین دفعہ پڑھنا سنت ہے، اس لیے کم سے کم تین دفعہ تو پڑھ ہی لے سنت کی نیت سے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter