Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

34 - 50
علیہ وسلم نے حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ کو یہی سکھایا تھا جیسا کہ ابھی حدیثِ پاک سنائی گئی۔اور غصہ کے وقت یہ سوچے کہ اگر میری خطاؤں پر اللہ تعالیٰ گرفت فرمانے لگیں تو میں کیا چاہوں گا؟ یہی کہ میری معافی ہوجائے، اللہ مجھے معاف کردے۔ بس جب میں اپنے لیے معافی کو پسند کرتا ہوں تو مجھ کو بھی اس شخص کو معاف کردینا چاہیے، اور یہ شخص میرا اتنا خطاوار نہیں جتنا میں حق تعالیٰ کا مجرم اور خطاکار ہوں اور حق تعالیٰ کا میرے ساتھ کیا معاملہ ہے، ان کے حلم نے مجھے بچارکھا ہے ورنہ اگر وہ چاہیں تو ابھی زمین کو پھاڑ دیں اور زمین کے اندر مجھے دھنسادیں۔ جب اللہ تعالیٰ کا میرے ساتھ عفو و کرم کا یہ معاملہ ہے اور میں ان کی معافی کا ہر وقت محتاج ہوں تو کیوں نہ اس شخص کو معاف کردوں۔
حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کوئی وقت مقرر کرکے روزانہ کچھ دیر اپنے عیوب کو یاد کیا کرے اور سوچا کرے کہ کائنات میں سب سے زیادہ حقیر اور بُرا میں ہوں۔ اس سے تکبر کی جڑ کٹ جائے گی اور جب تکبر ختم ہوجائے گا تو غصہ بھی نہ آئے گا کیوں کہ غصہ کا سبب تکبر ہی ہے اور غصہ کے وقت یہ سوچے کہ میں تو سب سے بُرا ہوں، اس لیے اپنے سے بہتر پر غصہ کرنے کا مجھے کیا حق ہے۔
ایک وظیفہ بھی ہے جس سے غصہ میں کمی آجاتی ہے۔ ۲۱مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ہر نماز کے بعد پڑھ کر اپنے اُوپر دم کرلے اور کھانا کھانے کے وقت تین تین بار پڑھ کر کھانے پر بھی دم کرلے اور پانی پر بھی دم کرلے۔ اللہ کی شانِ رحمت کا اس پر ظہور ہوجائے گا کیوں کہ مٹی سورج کی شعاعوں سے سفید اور روشن معلوم ہوتی ہے اور جہاں سورج کی شعاع نہیں ہے وہاں تاریک اور بے نور ہوتی ہے۔ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کا آفتاب اس پر اپنی کرن ڈال دے گا، رحمت کی کوئی شعاع آجائے گی ان شاء اللہ اور غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔ یہ وظیفہ بزرگوں کا بتایا ہوا ہے۔ جیسا مرض ہو اس کے مناسب اللہ کے ناموں میں سے کوئی نام انتخاب کرلو۔ حق تعالیٰ کی اسی صفت کا ظہور پڑھنے والے پر ہوجائے گا۔ مثلاً بیمار ہے تو یَاسَلَامُ پڑھے، اس پر سلامتی کا ظہور ہوگا۔ مفلس ہے تو یَامُغْنِیُ پڑھے، حق تعالیٰ کی صفتِ غنا کا ظہور ہوگا۔ اسی طرح اللہ کا نام رحمٰن و رحیم ہے۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنے سے شانِ رحمت کا ظہور ہوگا اور اس کا غیظ و غضب کم ہوجائے گا، بے جا غصہ نہیں آئے گا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter