Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

31 - 50
ادا ہوگیا۔صحبتِ اہل اللہ کے حقوق میں ہے کہ اپنے حالات ان سے بیان کیے جائیں پھر ان کے مشوروں پر عمل کیا جائے۔ اطلاع اور اتباع ہو اخلاص کے ساتھ۔
اب غصہ کا ایک علاج بتاتا ہوں۔ غصہ کے علاج کا ایک پرچہ چھپا ہوا ہے خانقاہ سے، آپ وہ بلاپیسہ مفت حاصل کریں۔ بلاپیسہ کے یہ معنیٰ نہیں ہیں کہ اس میں پیسہ ہی نہیں لگا۔ پیسہ لگا ہے جس کا لگا ہے جس نے اللہ کے لیے خرچ کیا ہے لیکن آپ کو مفت مل جائے گا۔ اس میں چھ سات نمبر ہیں۔ وہ آپ بعد تقریر خانقاہ سے حاصل کرلیں۔
مختصر سا علاج عرض کرتا ہوں کہ جب غصہ آجائے تو فوراً اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھیں لیکن ذرا دائیں بائیں بھی دیکھ لیں کیوں کہ آج کل عجیب معاملہ ہے کہ اگر کسی شخص پر غصہ چڑھا اور آپ نے کہا اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ تو وہ آدمی لڑنے مرنے کو تیار ہوجاتا ہے، کہتا ہے کہ اچھا آپ نے مجھے شیطان بنادیا، حالاں کہ اَعُوْذُ بِاللہِ میں تو اللہ تعالیٰ سے پناہ اور حفاظت طلب کی جارہی ہے شیطان کے شر سے، لیکن جہالت کا کیا علاج۔
اسی طرح لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ کے اندر خاصیت ہے کہ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق دے دیتے ہیں۔ لَاحَوْلَ کے معنیٰ ہیں نہیں طاقت ہے گناہ سے بچنے کی اور وَلَاقُوَّۃَ کے معنیٰ ہیں نہیں طاقت ہے نیک عمل کرنے کی اِلَّا بِاللہِ مگر اللہ کی مدد سے۔ حدیث پاک میں بشارت ہے کہ اس کو پڑھنے سے توفیق کا خزانہ مل جاتا ہے۔ اس کو کَنْزٌ مِنْ کُنُوْزِ الْجَنَّۃِ25؎ فرمایا گیا کہ یہ جنت کا خزانہ ہے۔
محدّثین نے اس کی شرح میں لکھا ہے کہ کیوں کہ اس سے گناہ سے بچنے کی اور نیک عمل کرنے کی توفیق ملتی ہے لہٰذا جنت تو پھر مل ہی جائے گی۔ جنت کے دو ہی خزانے ہیں:نیک عمل اور گناہ سے بچنا، اور دونوں اس سے حاصل ہوجاتے ہیں۔ اس لیے ارشاد فرمایا گیا کہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے، لیکن آپ راستے میں کہیں جارہے ہوں اور آپ کے اندر کسی گناہ کا تقاضا ہورہا ہو اور آپ پڑھ دیں لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ تو اس کو سن کر بعض 
_____________________________________________
25؎   صحیح البخاری: 1099/2،باب قولہ وکان اللہ سمیعابصیرا، المکتب القدیمیہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter