Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

30 - 50
سجھائی نہیں دیتا، اندھا کہیں کا، بڈھا ہوگیا اور ابھی تک اتنی تمیز نہیں تجھ کو، مجھے دھکا لگادیا۔ ہاتھ بھی اللہ کے سامنے پھیلے ہوئے ہیں اور ایک بے چارے بوڑھے کو گالیاں بھی َبک رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ بس اتنی عبرت ہوئی کہ ہائے میں تو اس کو ولی اللہ سمجھ رہا تھا، مگر یہ تو شیطان کا بھی دادا نکلا کہ ایک بوڑھے شخص کے ساتھ ایسی بدتمیزی کررہا ہے۔
اس لیے اصلاح ضروری ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ بس بخاری شریف پڑھنے سے اصلاح ہوجائے گی۔ ارے میاں! اگر صرف تلاوتِ قرآن سے اصلاح ہوجاتی تو نبیوں کو        اللہ تعالیٰ نے کیوں پیدا کیا اور تزکیہ کی نسبت نبی کی طرف کیوں کی گئی؟ وَیُزَکِّیْہِمْ کہ ہمارے نبی تمہاری اصلاح کریں گے، اصلاح کی نسبت نبی کی طرف ہے اور پھر نائبین انبیاء کی طرف ہے۔ آدمی آدمی بناتا ہے، کتاب خود سمجھ میں نہیں آسکتی، کتاب اللہ کے لیے رجال اللہ پیدا کیے جاتے ہیں۔ دیکھیے! سورۂ فاتحہ کی تفسیر معارف القرآن میں مفتی محمد شفیع صاحب نے لکھا ہے کہ کتاب اللہ کو سمجھنے کے لیے رجال اللہ کی ضرورت ہے۔ اور کتاب پر عمل کرنے کے لیے ہمت کا پیٹرول بھی ان ہی مردانِ خدا کے سینوں سے عطا ہوتا ہے۔ اگر نبی وقت زندہ ہے تو نبی کے سینے سے اور اگر نبی زندہ نہیں ہے دنیا سے تشریف لے گیا تو اس کے نائبین کے سینوں سے۔ اور جنہوں نے رجال اللہ کو چھوڑ کر کتاب اللہ کو سمجھنا چاہا وہ خود بھی گمراہ ہوئے اور دوسروں کو بھی گمراہ کیا۔ صراط منعم علیہم کو چھوڑ کر دین نہیں مل سکتا۔
مولانا گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ نے یہی فرمایا تھا کہ ہم حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے جو مرید ہوئے ہیں تو ہم نے ان سے مسئلہ پوچھنے کے لیے مریدی نہیں کی۔ مسئلہ تو حاجی صاحب ہم سے پوچھیں گے لیکن ہم نے جو کچھ پڑھا ہے اس پر عمل کرنے کے لیے توفیق اور ہمت کا پیٹرول حاجی صاحب سے ہم لینے گئے تھے۔ دیکھیے! اتنے بڑے بڑے علماء بھی      اہل اللہ سے بے نیاز اور مستغنی نہیں ہوئے۔ بس سبق لینے کی بات ہے۔
تو میرے دوستو! اصلاح کے لیے کسی مصلح سے تعلق ضروری ہے لیکن اللہ والوں کی دوستی، ان کے پاس اُٹھنا بیٹھنا اور ان کی صحبت میں رہنا ہی کافی نہیں۔ ان کو اپنے حالات بتانا پھر ان کے مشوروں کی اتباع بھی ضروری ہے۔ صحبت کے حقوق بھی تو ہوتے ہیں، یہ نہیں کہ ان کی مرغ کی دعوت کردی یا چائے پلادی اور اصلی مکھن کھلادیا اورسمجھے کہ ان کی صحبت کا حق
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter