Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

29 - 50
دوستو! غصہ بہت خطرناک چیز ہے۔ اس کے علاج میں دیر نہ کرنی چاہیے ورنہ دیکھ لیجیے، ایسی عمر میں بڑھاپے میں نو بچوں کا باپ اور بچے بھی بڑے بڑے ،ایک بچہ تو اتنا بڑا ہے کہ نوکری کرتا ہے۔ غصہ میں پورے گھر کو تباہ کردیا اور غصہ بھی کس بات پر آیا یہ بھی سن لیجیے! آپ کہیں گے کہ کوئی بڑی اہم بات ہوگی۔ بچہ نوکری پر نہیں گیا، طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ باپ نے پوچھا کہ نوکری پر کیوں نہیں گئے؟ اس نے کہا کہ آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ بس جوتے سے پٹائی شروع کردی کہ تو بہانا بازی کرتا ہے،یہ بدگمانی بھی کی۔ کسی کو بدگمانی کرنے کا حق نہیں۔ بیٹے کے منہ سے بھی کچھ نکل گیا۔ ماں نے سفارش کردی کہ کیوں میری اولاد کو پیٹتے ہو؟
ماں کو محبت زیادہ ہوتی ہے جب باپ پٹائی کرتا ہے تو ماں سفارش کرتی ہے۔ وجہ کیا ہے؟ کہ نو مہینے پیٹ میں رکھتی ہے، اباجان پیٹ میں نہیں رکھتے،اور اپنا خون پلاتی ہے، دو سال دودھ پلاتی ہے اور دودھ خون سے بنتا ہے۔ جو نو مہینے پیٹ میں رکھے اور اپنا خون پلائے اسے ترس نہ آئے گا؟ اس نے کہا کہ مہربانی کرکے میرے بچے کو معاف کردو حالاں کہ بچہ تو باپ کا بھی ہوتا ہے لیکن ماں اپنی طرف نسبت زیادہ کرتی ہے کہ تم میرے بیٹے کو قصائی کی طرح کیوں مار رہے ہو۔ 
بس اس پر اس نے کہا کہ اچھا میں تو اس کو ٹھیک کررہا ہوں تو میرے کام میں دخل دے رہی ہے لہٰذا تجھ کو طلاق، طلاق، طلاق۔ گویا پستول کی تین گولیاں لگادیں۔ دونوں گھر برباد ہوگئے۔ لڑکی والے کا گھر اور لڑکے والے کا گھر دونوں میں آگ لگ گئی۔ اب دونوں کو دل کے دورے پڑ رہے ہیں۔ بس عبرت کا مقام ہے۔ جو اپنے نفس کی اصلاح نہیں کراتا خود بھی برباد ہوتا ہے اور اپنے متعلقین کو بھی برباد کرتا ہے۔ اصلاح کے بغیر کام نہیں بنتا۔
حضرت ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ آرام باغ کے پاس مسجد    باب الاسلام میں ایک نوجوان دُعا مانگ رہا تھا اور ایسا گِڑ گڑا کے دعا مانگ رہا تھا کہ میں اس کا معتقد ہوگیا اور اس کے چہرے کی زیارت کو میں نے اپنے لیے نعمت سمجھا کہ یہ تو جوانی میں ہی ولی اللہ معلوم ہوتا ہے، اتنے میں ایک بڑے میاں جن کو کم نظر آتا تھا، مسجد سے جارہے تھے، ان سے اس نوجوان کو ذرا سا دھکا لگ گیا، پیر لڑ کھڑاگئے، بڑھاپے میں پیر بھی کانپنے لگتے ہیں تو وہ صاحب جو ابدال لگ رہے تھے، قطب الاولیاء معلوم ہورہے تھے بولے کہ ابے او نالائق! اُلّو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter