اور جب رُوٹھی ہوتی ہے تو کہتی ہے وَرَبِّ اِبْرَاہِیْمَ ابراہیم کے ربّ کی قسم۔18؎
معلوم ہوا کہ عورتوں کو تھوڑا سا روٹھنے کا حق ہے۔ یہ ان کا ناز ہے لہٰذا اس کی بھی شریعت نے رعایت رکھی ہے۔ دیکھیے! حدیث میں فرمایا یَغْلِبْنَ کَرِیْمًایہ عورتیں غالب آجاتی ہیں کریم شوہر پر وَیَغْلِبُہُنَّ لَئِیْمٌ اور جو لوگ بداخلاق ہیں وہ ان پر ڈانٹ ڈپٹ مار پیٹ کرکے غالب آجاتے ہیں۔بعضے علاقوں کے بارے میں معلوم ہوا کہ پہلی رات عورت کو رُعب میں لانے کے لیے بڑی پٹائی کرتے ہیں۔ استغفراللہ! کیا جہالت اور ظلم ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: فَاُحِبُّ اَنْ اَکُوْنَ کَرِیْمًا مَغْلُوْبًامیں محبوب رکھتا ہوں کہ میں کریم رہوں چاہے مغلوب رہوں۔وَلَا اُحِبُّ اَنْ اَکُوْنَ لَئِیْمًا غَالِبًااور میں بداخلاق ہو کر ان پر غلبہ نہیں حاصل کرنا چاہتا۔19؎
اور بخاری کی روایت ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت مثل ٹیڑھی پسلی کے ہے۔ دیکھیے! ٹیڑھی پسلیاں کام دے رہی ہیں یا نہیں؟ ان کو سیدھی کروگے تو ٹوٹ جائیں گی، لہٰذا ان کے ساتھ شفقت ،محبت اور رحمت سے معاملہ کیا جائے تو زندگی جنت کی ہوجاتی ہے۔20؎
حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس عورت نے سالن میں نمک تیز کردیا تھا اس کے شوہر نے اللہ تعالیٰ سے معاملہ کرلیا کہ اے خدا! ہاتھ ہی تو ہے، نمک تیز ہوگیا، اگر میری بیٹی نمک تیز کردیتی تو میں یہی چاہتا کہ داماد اس کو معاف کردے۔ لہٰذا اے خدا! میں آپ کی رضا کے لیے اس کو جو میری بیوی ہے لیکن آپ کی بندی بھی ہے، اس کی نسبت آپ کے ساتھ بھی ہے، اس کو معاف کرتا ہوں۔
حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بے غیرت ہیں وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی سفارش وَعَاشِرُوْہُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ21؎ کو رَد کرتے ہیں۔ ابھی ایک ڈی آئی جی یا کمشنر سفارش لکھ دے کہ اپنی بیوی کا خیال رکھنا تو بتائیے کہ ہم لوگ کتنا خیال کریں گے؟ اور اللہ تعالیٰ سفارش
_____________________________________________
18؎ صحیح البخاری:787/2،باب غیرۃ النساء ووجدہن، المکتب القدیمیہ
19؎ روح المعانی:65/2،النساۤء(187)، داراحیاء التراث، بیروت
20؎ صحیح البخاری:779/2، باب المداراۃ مع النساء، المکتب القدیمیہ
21؎ النساۤء:19