Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

18 - 50
معتبر نہیں ہوتا۔ پہلے کسی پَرکھنے والے کی کسوٹی پر پَرکھیے۔ شیخ مبصر بتائے گا کہ آپ کا غصہ اللہ کے لیے ہے یا نفس کے لیے ہے۔ ہر شخص خود فیصلہ کرلیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ بس ہم ٹھیک ہیں۔ جو کہتا ہے کہ ہم ٹھیک ہیں وہی’’ناٹھیک‘‘ہے۔ یعنی ٹھیک نہیں ہے اور جو شخص مصلح سے یہ کہہ دے کہ حضرت آپ کو تجربہ نہیں ہے، آپ تو بھولے بھالے ہیں، یہ آدمی جس پر میں غصہ کررہا ہوں ایسا ویسا ہے تو سمجھ لو کہ یہ شیخ پر اعتراض کررہا ہے کہ شیخ گویا بدھو ہے۔ ایسے مرید کو کان پکڑ کر خانقاہ سے باہر نکال دینا چاہیے۔
غصہ میں اگر کسی پر زیادتی ہوجائے فوراً ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے میں شرمانا نہیں چاہیے۔ اس کو راضی کرلو ورنہ قیامت کے دن پچھتانا پڑے گا۔ اور جو غصہ کا علاج اور تلافی کرے ان کا درجہ بھی سن لیجیے۔ میرے مرشدِ اوّل حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو ایک شخص پر غصہ آگیا اور غصہ میں کچھ زیادتی ہوگئی۔ انسان ہی تو ہے، چاہے کتنا بڑا ولی اللہ ہو اس سے بھی خطا ہوسکتی ہے۔ وہ آدمی بالکل اَن پڑھ تھے، ہَل جوتنے والے جیسے دیہاتوں میں ہوتے ہیں۔ پھولپور کے قریب ایک گاؤں تھا جس کا نام شدنی پور تھا۔ وہ شخص چلاگیا، شدنی پور کا رہنے والا تھا۔ بعد میں حضرت کو خیال ہوا کہ مجھ سے زیادتی ہوگئی ہے۔ اتنا غصہ مجھے نہیں کرنا چاہیے تھا۔ عصر کے بعد حضرت اس شخص سے معافی مانگنے تشریف لے گئے۔ وہ گاؤں صرف ڈیڑھ میل دور تھا، لیکن حضرت نے مجھ سے فرمایا کہ میں اتنا پریشان ہوا کہ راستہ بھول گیا۔ کھیتوں میں ہوتا ہوا بہت دیر سے اس کے پاس پہنچا اور  اس سے کہا کہ آج مجھ سے تم پر کچھ زیادتی ہوگئی، میں نے تمہیں کچھ زیادہ کہہ دیا، لہٰذا تم مجھ کو اللہ کے لیے معاف کردو، اس نے کہا آپ اتنے بڑے مولانا ہیں اور میں جاہل آدمی ہوں، آپ تو میرے باپ کے برابر ہیں، باپ کو تو بیٹے پر حق ہوتا ہے۔ حضرت نے فرمایا کہ قیامت کے دن نہ معلوم کیا حال ہوگا؟ اس دن معلوم ہوگا کہ کون چھوٹا ہے کون بڑا ہے۔ تم جب تک یہ نہ کہوگے کہ میں نے معاف کردیا میں یہاں سے نہیں ہٹوں گا۔ اس نے دیکھا کہ مولانا بغیر کہلوائے نہیں جائیں گے تو کہا کہ اچھا! حضرت آپ کا حکم ہے، آپ کا دل خوش کرنے کے لیے کہہ دیتا ہوں کہ معاف کردیا ورنہ آپ کا مجھ پر حق ہے۔ حضرت لوٹ آئے۔ اسی رات کو خواب میں سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔ دیکھا کہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter