Deobandi Books

علاج الغضب

ہم نوٹ :

16 - 50
صدیق کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ میرا بدری صحابی جس نے جنگِ بدر لڑی ہے، تم اس کی خطا معاف کردو اور میں قیامت کے دن تمہیں معاف کردوں۔ جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضرت صدیق اکبر نے اپنی قسم توڑ دی اور اس کا کفارہ ادا کیا اور دوسری قسم اُٹھائی کہ وَاللہِ اِنِّیْ اُحِبُّ اَنْ یَّغْفِرَ اللہُ لِیْ اللہ کی قسم! میں محبوب رکھتا ہوں کہ اللہ مجھے معاف کردے اور میں اپنے عزیز کی خطا کو معاف کرتا ہوں،اور فرمایا کہ اب میں پہلے سے بھی زیادہ ان پر احسان کروں گا۔ یہ ہے وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ اللہ کے خاص بندے وہ ہیں جو لوگوں کی خطاؤں کو معاف کردیتے ہیں اور اس کے بعد وَاللہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ ہے کہ معاف کرنے کے بعد اس پر کچھ احسان بھی کردیا جائے۔ اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو محبوب رکھتے ہیں۔
اس تفسیر کی تائید میں علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پوتے علی بن حسین رحمۃ اللہ علیہ کا ایک واقعہ نقل کیا ہے کہ ان کی باندی ان کو وضو کرارہی تھی کہ لوٹا ہاتھ سے گِرگیا اور ان کا سر زخمی ہوگیا، تیز نظر سے خادمہ کو دیکھا، وہ بھی حافظۂ قرآن تھی، فوراً یہ آیت پڑھی وَ الۡکٰظِمِیۡنَ الۡغَیۡظَ  اللہ کے خاص بندے وہ ہیں جو غصہ کو پی جاتے ہیں۔ فرمایا قَدْ کَظَمْتُ غَیْظِیْ میں نے اپنا غصہ پی لیا۔ اللہ کا فرمان سنتے ہی مان لیا،یہ نہیں سوچا کہ خادمہ کے منہ سے نکل رہا ہے۔ کسی کے منہ سے بھی نکلے، ہے تو خدا کا فرمان، چھوٹوں کے منہ سے بڑوں کی  بات جب نکلتی ہے تو چھوٹوں کو مت دیکھو، ان کے منہ سے بڑوں کی جو بات نکل رہی ہے اس کی قدر کرو، لہٰذا فرمایا کہ میں نے غصہ پی لیا۔ اس کے بعد باندی نے یہ آیت تلاوت کردی وَالۡعَافِیۡنَ عَنِ النَّاسِ اور جو لوگوں کو معاف کردیتے ہیں۔ فرمایا قَدْ عَفَوْتُ عَنْکِ میں نے تیری خطا معاف کردی۔ اس کے بعد اس نے کہا وَ اللہُ یُحِبُّ الۡمُحۡسِنِیۡنَ اور احسان کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ محبوب رکھتے ہیں۔ فرمایا جا! میں نے اللہ کے لیے تجھے آزاد بھی کردیا۔14؎
اب ایک اور واقعہ عرض کرتا ہوں۔ حضرت مولانا الیاس صاحب رحمۃ اللہ علیہ تبلیغی جماعت کے بانی اور حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حقیقی چچا 
_____________________________________________
14؎  روح المعانی: 58/4 (134/3)، داراحیاءالتراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 علاج الغضب 6 1
Flag Counter