Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

7 - 50
لغت     تعبیر       کرتی      ہے     معانی
محبت    دل  کی    کہتی     ہے     کہانی
کہاں    پاؤ   گے   صدر ا   بازغہ    میں
نہاں  جوغم ہے  دل کے حاشیہ  میں
مگر  دولت   یہ   ملتی   ہے   کہاں  سے
بتاؤں   مے   ملے   گی   یہ   جہاں  سے
یہ   ملتی ہے  خدا   کے   عاشقوں   سے
دُعاؤں سے اور ان کی صحبتوں  سے
(اختر ؔ)
اگلے دن بہت سے حضرات نے بیان کیا  کہ حضرت کے وعظ سے ہم پرمنکشف ہو ا کہ اپنی بیویوں کے معاملے میں ہم ظالم تھے۔ چناں چہ واپسی پر ہم نے رات ہی کو اپنی بیویوں سے معافی مانگی اور عہد کیا کہ آیندہ ان پر کبھی زیادتی نہ کریں گے۔ ایک دارالعلوم کے مہتمم صاحب نے فون پر حضرت والا کو بتایا کہ وعظ سُن کر جب میں گھر گیا تو اپنی اہلیہ سے کہا کہ آج تک آپ کے حقوق میں جو مجھ سے کوتاہیاں ہوئی ہوں ان کو اللہ کے لیے معاف کردو اور جیب میں جو کچھ پیسہ تھا ان کو دے دیا اور وعدہ کیا کہ آیندہ ہر ماہ کچھ رقم الگ سے جیب خرچ کے لیے دے دیا  کروں گا، جس کا کوئی حساب نہ لوں گا۔ انہوں نے فرمایا کہ بیوی کا یہ حق جو حکیم الامت نے بیان فرمایا ہے کہ بیوی کو کچھ رقم ہر ماہ جیب خرچ دے دو، جس کا اس سے پھر کچھ حساب نہ لو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے کہ آپ نے بہت اہم چیز کی طرف توجہ دلائی۔ بیوی کے حقوق کے بارے میں ہم لوگوں کو عظیم تنبیہ ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ استقامت عطا فرمائے۔ اسی طرح بہت سے اور علماء نے بھی اسی قسم کے تاثرات کا اظہار فرمایا۔
کچھ عرصہ بعد اس سلسلہ میں ایک دلچسپ واقعہ بھی سننے میں آیا کہ ایک صاحب جو اپنی بیوی کو بہت ستایا کرتے تھے، اس بار جب دینی سفر پر جانے لگے تو اہلیہ سے کہا کہ میں نے آج تک جو تم پر ظلم کیے ہیں اس کی معافی چاہتا ہوں۔ میرا کہا سُنا معاف کردینا تو وہ بے چاری
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter