Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

5 - 50
حرفِ آغاز
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
جنوبی افریقہ کے بعض احباب خصوصی کی دعوت پر اس سال جنوری  ۱۹۹۰؁ء میں مُرشدی حضرت اقدس مولانا محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کا سفر جنوبی افریقہ کا ہوا۔ سفر کے آغاز میں پہلے عمرہ ادا فرمایا اور سعودی عرب میں پندرہ دن قیام رہا اور وہاں کے سفر کے داعی و منتظم مولانا حسین بھیات صاحب جنوبی افریقہ سے ہمراہی کے لیے تشریف لائے۔
چناں چہ ۲۷ جنوری  ۱۹۹۰؁ء بروز ہفتہ حضرت والا مع راقم الحروف اور مولانا حسین بھیات کےجنوبی افریقہ پہنچے۔
اسی دن رات کو بعد نمازِ عشاء مولانا حسین بھیات صاحب کے مکان واقع لنیشیا (Lenasia) میں بہت سے اہل علم حضرات ملاقات کے لیے جمع ہوگئے اور حضرت اقدس دامت برکاتہم حسب عادت شریفہ ارشادات سے مستفید فرمانے لگے۔ دورانِ گفتگو بیویوں کے حقوق پر تقریباً ایک گھنٹہ بیان فرمایا۔ بعدمیں حاضرین کرام نے فرمایا کہ ہم کو بہت نفع ہوا۔ مجلس برخاست ہونے کے بعد ایک عالم نے فرمایا کہ حضرت آپ نے یہاں کے لوگوں کی دُکھتی ہوئی رگ پر ہاتھ رکھا ہے جو اکثر اس مرض میں مبتلا ہیں اور بیویوں کے حقوق میں بہت کوتاہی کرتے ہیں اور خواہش ظاہر کی کہ یہ بیان دوبارہ کسی مجمع میں ہونا چاہیے تاکہ نفع عام ہو اور یہ باتیں سب کے کانوں میں پہنچ جائیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بہت نفع کی توقع ہے۔
اگلے دن بھی بہت سےحضرات نے یہ فرمایش کی کہ یہ بیان کسی مسجد میں بڑے مجمع کے سامنے ہونا چاہیے اور  بہت سے اہل علم حضرات نے جو رات کی مجلس میں حاضر تھے کہا کہ رات کے بیان سے ہماری آنکھیں کھل گئیں اور ہم نے اپنی بیویوں سے معافی مانگی ہے اور ان کے ساتھ حُسنِ سلوک شروع کردیا ہے۔
چناں چہ اعلان شدہ نظم کے مطابق ۳۰ جنوری   ۱۹۹۰؁ء   بروز منگل بعد نمازِ عشاء مسجد آزاد ول میں بیان تجویز تھا۔ حضرت والا دامت برکاتہم نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ مخلوقِ خدا پر رحم اور 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter