Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

8 - 50
گھبراگئی اور مہتمم دارالعلوم آزاد ول مولانا عبدالحمید صاحب کی اہلیہ کو فون کیا کہ آج نہ معلوم کیا بات ہے کہ میرے شوہر مجھ سے معافی مانگ کرگئے ہیں جبکہ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔ مجھے خوف ہورہا ہے کہ شاید انہیں کشف ہوگیا کہ ان کی موت کا وقت قریب ہے اور اب  کبھی واپس نہیں آئیں گے اس لیے معاف کرا کے گئے ہیں۔ تو مہتمم صاحب کی اہلیہ نے اس کو تسلی دی کہ ایسی کوئی بات نہیں۔ ہمارے مُلک میں آج کل ایک مولانا صاحب آئے ہوئے ہیں جو بیویوں کے حقوق بیا ن کررہے ہیں، تمہارے شوہر نے بھی ان کا وعظ سُنا ہوگا۔ یہ اسی کا ا ثر ہے۔
چند ماہ قبل مولانا حنیف صاحب اور مولانا ہارون صاحب جنوبی افریقہ سے کراچی خانقاہ میں کچھ عرصہ کے لیے تشریف لائے اور ان حضرات نے بتایا کہ حضرت کے بیان سے جنوبی افریقہ کے اکثر احباب نے بیویوں کے حقوق میں بہت کریمانہ اور مشفقانہ برتاؤ شروع کردیا۔ فَالْحَمْدُلِلہِ عَلٰی ذَالِکَ۔
وعظ کی نافعیت کے پیش نظر کیسٹ سے نقل کرکے ناظرین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے اور اس کے مسودہ کا از ابتدا تا انتہا حضرت والا نے خود بھی مطالعہ فرمالیا ہے اور اس کا نام ’’حقوق النساء‘‘تجویز کیا گیا۔ حق تعالیٰ  شرف قبول عطا فرماویں اور اُمّتِ مُسلمہ کے لیے نافع فرماویں اور حضرت مؤلف دامت برکاتہم اور مرتب و معاونین کے لیے صدقۂ جاریہ اور ذخیرۂ آخرت بناویں۔
اٰمِیْنَ یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِحُرْمَۃِ سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالتَّسْلِیْمُ
جفائیں   سہہ کر   دُعائیں دینا   یہی تھا  مجبور  دل  کا    شیوہ
زمانہ گزرا اسی طرح   سے تمہارے در  پر  دلِ حزیں  کا
نہیں خبر تھی مجھے یہ اخترؔ  کہ رنگ لائے گا خوں ہمارا
جو چُپ  رہے گی   زبانِ خنجر  لہو  پکارے گا   آستیں   کا
مرتب:
یکے از خدام حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter