Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

49 - 50
۱۲۔ اس کے سامنے زبان درازی اور بد زبانی نہ کرنا۔
۱۳۔ اس کے والدین کو اپنا مخدُوم سمجھ کر ان کا ادب و احترام کرنا، ان کے ساتھ لڑ جھگڑ  کر یا کسی اور طریقے سے ایذا نہ پہنچانا۔
(دین کی باتیں و حقوق الاسلام)
صالح بیوی
قرآنِ کریم کی رُو سے نیک بیوی وہ ہے جو مرد کی حاکمیت کو تسلیم کرکے اس کی اطاعت کرے، اس کے تمام حقوق ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے پیٹھ پیچھے اپنے نفس اور مال کی حفاظت کرے، اپنی عصمت اور مال کی حفاظت جو اُمور خانہ داری میں سب سے اہم ہیں ان کے بجا لانے میں خاوند کے سامنے اور پیچھے کا حال بالکل برابر رکھے، یہ نہیں کہ خاوند کے سامنے تو اس کا اہتمام کرے اور اس کی عدم موجودگی میں لاپروائی برتے۔ ایک حدیث میں اس کی مزید تشریح ہے، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’بہترین عورت وہ ہے کہ جب تم اس کو دیکھو تو خوش ہو اور جب اس کو کوئی حکم دو تو اطاعت کرے اور جب تم غائب ہو تو اپنے نفس اور مال کی حفاظت کرے۔‘‘
(معارف القرآن)
ایک اور حدیث میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
’’جو عورت اپنے شوہر کی تابع دار اور فرماں بردار ہو اس کے لیے ہوا میں پرندے، دریا میں مچھلیاں، آسمانوں میں فرشتے اور جنگلوں میں درندے  استغفار کرتے ہیں۔‘‘
(بحرمحیط)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter