Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

48 - 50
۵۔ حیض و نفاس کے احکام سیکھ کر بیوی کو سکھلانا، نماز پڑھنے اور دین پر چلنے کی تاکید رکھنا، بدعات و  رسُومات سے منع کرنا۔
۶۔ اگر ایک سے زائد بیویاں ہوں تو ان میں حقوق برابر رکھنا۔
۷۔ بقدرِ ضرورت اس سے جماع  (ہمبستری) کرنا۔
۸۔ بقدرِ ضرورت رہنے کے لیے مکان دینا۔
۹۔ کبھی کبھی بیوی کے محارم اور قریبی عزیزوں سے اس کو ملنے دینا۔
۱۰۔ اس کے ساتھ ہمبستری کی باتیں دوسروں پر ظاہر نہ کرنا۔
۱۱۔ ضرورت کے وقت بیوی کو مارنے اور تنبیہ کرنے کی جو حد شریعت نے بتلائی ہے اس سے زیادہ مار پیٹ نہ کرنا۔
بیوی پر شوہر کے یہ حقوق ہیں
۱۔ ہر جائز کام میں خاوند کی اطاعت کرنا، البتہ خلافِ شرع اورگناہ کے کام میں معذرت کردے۔
۲۔ خاوند کی حیثیت سے زیادہ نان و نفقہ کا مطالبہ نہ کرنا۔
۳۔ شوہر کی اجازت کے بغیر کسی کو گھر میں نہ آنے دینا۔
۴۔ شوہر کی بلا اجازت اس کے گھر سے نہ نکلنا۔
۵۔ شوہر کی بلا اجازت اس کے مال میں سے کسی کو نہ دینا۔
۶۔ اس کی بلا اجازت نفل نماز نہ پڑھنا اور نفل روزہ نہ رکھنا۔
۷۔ خاوند صحبت کے لیے بلائے تو شرعی ممانعت اور رکاوٹ  کے بغیر انکار نہ کرنا۔
۸۔ خاوند کو اس کی تنگدستی  یا بدصورتی کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا۔
۹۔ اگر خاوند میں کوئی بات خلافِ شرع اور گناہ کی دیکھے تو ادب کے ساتھ منع کرنا۔
۱۰۔ اس کا نام لے کر نہ پکارنا۔
۱۱۔ کسی کے سامنے اس کی شکایت نہ کرنا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter