Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

39 - 50
گر نہ صبرم  می کشیدے  بار زن
اگر میرا صبر اس کڑوی زبان والی عورت کو برداشت نہ کرتا، اس عورت کی تلخ مزاجیوں کے بوجھ کو میرا صبر نہ اُٹھاتا  ؎
کَے کشیدے شیر نر بے گارِ من
تو بھلا یہ شرنر میری بے گاری کرتا، میری مزدوری کرتا،یہ اللہ تعالیٰ نے اسی کے صدقہ      میں دیا ہے۔
دوستو! میں یہی بات عرض کررہا ہوں کہ بیویوں کے معاملے میں اچھے اخلاق سے پیش آئیے، ان کی کڑوی زبان کو برداشت کرلیجیے، نہ برداشت ہو تو تھوڑی دیر کے لیے گھر سے باہر چلے جائیے۔ سعدی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر بیوی کڑوی بات کررہی ہو تو ایک گلاب جامن اس کے منہ میں ڈال دو تاکہ گالی بھی میٹھی میٹھی نکلے۔ عام لوگ ڈنڈے سے اس کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں حالاں کہ بیویاں ڈنڈوں سے ٹھیک نہیں ہوتی ہیں۔
دیکھیے! حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ بخاری شریف کی حدیث ہے:
اَلْمَرْأَۃُ کَالضِّلْعِ
عورت مثل ٹیڑھی پسلی کے ہے، کیوں کہ ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہے، لہٰذا اس میں کچھ نہ کچھ ٹیڑھا پن تو  رہے گا۔
اِنْ اَقَمْتَہَا کَسَرْتَہَا
اگر ان کو سیدھا کروگے تو توڑ دو گے، طلاق تک نوبت پہنچ جائے گی۔
وَاِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِہَا اسْتَمْتَعْتَ بِہَا وَفِیْہَا عِوَجٌ26؎
اور اگرتم اس سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہو تو فائدہ اُٹھالو اور اس میں ٹیڑھا پن رہے گا۔ جس طرح ٹیڑھی پسلی سے فائدہ اُٹھارہے ہو یا نہیں؟ یا کبھی ڈاکٹر کے پاس گئے کہ میری پسلی کو سیدھا کردو۔ اسی طرح عورت کے ٹیڑھے پن کے ساتھ اس سے فائدہ اُٹھاسکتے ہو، اس سے راحت بھی مل
_____________________________________________
26؎     صحیح البخاری:779/2،باب المداراۃ مع النساء، المکتبۃ القدیمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter