Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

38 - 50
دیکھے جو آسمان پر اُڑ رہے تھے، میرے صحن پر سے کئی دفعہ گزرے، بزرگ تو ان کو کہتے ہیں، ایک تُو ہے کہ خواہ مخواہ بزرگ بنا ہوا ہے، ہر وقت زمین پر دھرا ہوا ہے، کبھی تو نے بھی اُڑ کر دکھایا۔ ان بزرگ نے کہا کہ خدا کی قسم! وہ میں ہی تھا، خدا نے آج مجھے کرامت دی۔ تو کہتی کیا ہے ارے توبہ توبہ! جب ہی تو میں کہوں کہ ٹیڑھا ٹیڑھا کیوں اُڑ رہا ہے۔ دیکھا آپ نے فی نکال دی، آبجکشن لگادیا، نوآبجکشن نہیں دیا ان کو، زبردست آبجکشن لگایا کہ فِیْہِ نَظَرٌ ارے! تم تھے جب ہی تو ٹیڑھے ٹیڑھے اُڑ رہے تھے۔ دیکھا! کرامت کو بھی اس نے گڑ بڑ کردیا۔
ایک واقعہ اور یاد آگیا، وہ بھی سن لیجیے۔ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ ایک بزرگ تھے، صاحبِ کرامت تھے، ایک ہزار میل سے ایک شخص ان سے مرید ہونے آیا۔ شیخ جنگل میں لکڑیاں لینے گئے تھے۔ اس نے گھر کے باہر سے ان کی اہلیہ سے پوچھا کہ شیخ   کہاں ہیں؟ اندر سے آواز آئی کہ ارے! وہ شیخ  کہاں ہیں میخ ہیں، وہ بالکل بزرگ نہیں ہیں، خواہ مخواہ تم لوگ چکر میں پھنسے ہوئے ہو، رات دن تو میں اس کے ساتھ رہتی ہوں، میں خوب جانتی ہوں، تم کیا جانو۔ اب وہ بے چارہ تو رونے لگا کہ یااللہ! میں ایک ہزار میل سے ان کو بزرگ سمجھ کر آیا ہوں اوریہ عورت کیا کہہ رہی ہے۔ محلہ والوں نے کہا کہ یہ عورت بہت بدتمیز ہے، یہ ان کا ظرف ہے جو اس کو برداشت کررہے ہیں، جاؤ! جنگل میں جاکر شیخ کو تلاش کرو۔ جنگل گئے تو دیکھا کہ شاہ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ شیر پر بیٹھے ہوئے آرہے ہیں اور لکڑیوں کا گٹھڑ بھی اس کی پیٹھ پر لادے ہوئے ہیں اور سانپ کا کوڑا ہاتھ میں ہے۔
اس شخص کو دیکھ کر آپ نے فرمایا کہ شاید تم میرے گھر سے ہوکر آرہے ہو جو تمہارا چہرہ اُترا ہوا ہے، بیوی سے کچھ شکایت سنی ہوگی۔ اس کا خیال مت کرو، میں جو اس سے نباہ کررہا ہوں اور اس کی بدزبانی اور کڑوی باتوں کو برداشت کررہا ہوں، اسی کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ کرامت دی ہے کہ یہ شیر نر میرے قبضہ میں ہے اور میں اس سے بے گاری کا کام لے رہا ہوں، روزانہ اس پر لکڑی لاد کر لے جاتا ہوں اور یہ سانپ کا کوڑا اللہ نے مجھے دیا ہے، جب شیر نہیں چلتا تو سانپ کے کوڑے سے اس کو مارتا ہوں۔ مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ نے مثنوی میں اس قصے کو بیان فرمایا اور اس موقع پر ایک شعر لکھا ہے جس کو مولانا شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ پڑھا کرتے تھے اور مست ہوکر پڑھتے تھے؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter