Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

37 - 50
تھے، اگر نماز پڑھنے کے لیے دہلی جامع مسجد جاتے ہوئے راستے میں چارپائی ٹیڑھی پڑی ہوئی دیکھ لی تو سر میں درد۔ اوڑھنے کی رضائی میں اگر سلائی ٹیڑھی ہوگئی تو سر میں درد۔ ان کو الہام ہوا کہ اے مظہرجانِ جاناں! تُو بڑا نازک مزاج ہے، میری ایک بندی ہے، زبان کی بہت کڑوی ہے، اگر تُو اس سے شادی کرلے اور اس کے ساتھ نباہ کردے تو میں سارے عالم میں تیرا ڈنکا پٹوادوں گا،تجھ کو اتنی عزت دوں گا کہ ساری دنیا میں تیرا نام ہوجائے گا، تجھ سے دین کا زبردست کام لوں گا،فوراً جاکر شادی کرلی، اب صبح و شام صلوات سن رہے ہیں۔ صلوات یعنی ٹیڑھی ٹیڑھی کڑوی کڑوی باتیں لیکن کیا انعام ملا؟ ان کے خلیفہ شاہ غلام علی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے خلیفہ ہوئے مولانا خالد کردی رحمۃ اللہ علیہ شام میں اور ان ہی کے سلسلہ میں مفسرِ عظیم علامہ سید محمود بغدادی رحمۃ اللہ علیہ داخل ہوئے اور ان ہی کے سلسلہ میں علامہ شامی ابنِ عابدین رحمۃ اللہ علیہ بیعت ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے ایسا ڈنکا پٹوادیا۔
ایک طالبِ علم نے کہا کہ آج میں نے آپ کے لیے کھانا مانگا تو آپ کو بہت بُرا بھلا کہہ رہی تھی، آپ نے کیوں ایسی عورت سے شادی کی؟ حضرت مرزا مظہرجانِ جاناں          رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ بے وقوف اس کی کڑوی کڑوی باتوں کو برداشت کرنے سے اللہ نے مجھ کو اتنا تعلق، اتنا قرب عطا کیا ہے کہ آج سارے عالم میں میرا ڈنکا پٹ رہا ہے، مجھے اللہ نے ایسی عزت دی جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔ مخلوق کی ایذا پر صبر سے اللہ تعالیٰ انعام بھی بہت بڑا دیتے ہیں۔
دوسرا واقعہ سنیے۔ ایک بزرگ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یااللہ! مجھ کو کوئی کرامت دے دے،یہ تیری بندی بہت کڑوی کڑوی بات کرتی ہے، مجھ سے برداشت نہیں ہوتا، آپ کوئی کرامت دے دیں تاکہ میں اپنی بزرگی کا رعب اس پر جمادوں اور پھر یہ مجھ کو ولی اللہ سمجھ کر میری بددعا کے ڈر سے مجھے نہیں ستائے گی۔ آسمان سے آواز آئی کہ اپنی چارپائی پر بیٹھ جا، میں اس کو اُڑنے کا حکم دے دوں گا، چارپائی کے ساتھ اس کے اوپر سے اُڑجا، پھر اس کو بتادے کہ دیکھ میں نے تجھ کو کیسی کرامت دکھائی، اب تو تُو مجھے بزرگ مان لے اور مجھے مت ستا۔ چارپائی پر بیٹھتے ہی وہ چارپائی اُڑنے لگی،وہ بزرگ صحن کے اوپر سے اُڑا اور بیوی کے اوپر آنگن پر خاص طور سے کئی دفعہ اُڑ کے دکھایا۔ پھر آکر پوچھا کہ تم نے آج کوئی بزرگ دیکھا؟ کہا کہ آج ایسے بزرگ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter