Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

35 - 50
زندگی بھر نہیں بولوں گا، چوں کہ یہ بدری صحابی تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کی سفارش فرمائی،  کیوں کہ اللہ تعالیٰ جس کو ایک دفعہ مقبول بناتا ہے پھر اس کو کبھی مردود نہیں کرتا، ہم لوگ تو دوست بناکر پھر مردود کردیتے ہیں کیوں کہ ہم کو علم نہیں ہوتا مستقبل میں کسی کی وفاداری کا۔ اللہ تعالیٰ اسی کو مقبول بناتے ہیں جو علم الٰہی میں ہمیشہ مقبول اور وفادار ہوتا ہے کیوں کہ       اللہ تعالیٰ کو ماضی حال مستقبل سب کا علم ہے، لہٰذا اللہ تعالیٰ نے سفارش نازل فرمائی:
اَلَا تُحِبُّوۡنَ اَنۡ یَّغۡفِرَ اللہُ  لَکُمۡ24؎ 
اے ابوبکر صدیق! کیا تم محبوب نہیں رکھتے کہ تم میرے اس بندے کو معاف کردو جو بدری صحابی ہے، جنگِ بدر لڑا تھا اور جس کو میں نے اپنا مقبول بنالیا، غلطی اس سے بے شک ہوگئی لیکن میں اس کو معاف کرتا ہوں، کیا تم اس کو پسند نہیں کرتے کہ تم بھی اس کو معاف کردو اور قیامت کے دن اللہ تم کو بخش دے۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے فرمایا وَاللہِ اِنِّیْ اُحِبُّ اَنْ یَّغْفِرَ اللہُ لِیْ25؎خدا کی قسم! میں محبوب رکھتا ہوں کہ اللہ مجھے قیامت کے دن بخش دے، میں مسطح رضی اللہ عنہ کو معاف کرتا ہوں اور پہلے سے زیادہ ان پر احسان کروں گا۔
حضرت مولانا ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم نے ایک جگہ بیٹھ کر وضو شروع کیا پھر وہاں سے اُٹھ کر دوسری جگہ بیٹھ گئے، پھر وہاں سے ہٹ کر تیسری جگہ۔ کسی نے پوچھا کہ حضرت یہ کیا معاملہ ہے؟ فرمایا کہ وہاں چیونٹیاں تھیں، وضو کے پانی سے وہ منتشر ہوجاتیں، ان کا خاندان اِدھر اُدھر ہوجاتا جس سے ان کو اذیت پہنچتی۔ یہ ہیں اللہ والے جو چیونٹیوں کو بھی اذیت نہیں دیتے۔
دوستو! اس لیے عرض کرتا ہوں کہ اپنی اپنی بیویوں سے معافی مانگ لیجیے،ابھی سویرا ہے،قیامت کا دن بہت گاڑھا دن ہوگا، ان سے کہہ دیجیے کہ اگر مجھ سے کوئی اذیت پہنچ گئی ہو، غصہ میں کچھ کہہ دیا ہو تو اس کو معاف کردو۔ اور رہ گیا یہ کہ وہ ہمیں کیوں ستاتی ہیں تو سمجھ لیجیے کہ اگر عورتوں کا مجمع ہوتا تو ان کے سامنے میں آپ کی طرف داری کرتا، ان کو سمجھاتا کہ اپنے
_____________________________________________
24؎  النور :22
25؎ صحیح البخاری:700/2(4768)، باب قولہ لولا اذ سمعتموہ قلتم ما یکون لنا،ذکرہ بلفظ انا لنحب ان تغفرلنا، المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter