Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

34 - 50
خَیْرُکُمْ خَیْرُکُمْ لِاَہْلِہٖ23؎ 
سب سے اچھے اخلاق اس کے ہیں جو اپنی بیویوں کے ساتھ مہربانی کرتا ہے، ان کی خطاؤں کو معاف کرتا ہے۔
حکیم الامت مجدد الملت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مزدور ایک مرغی خرید لایا، گھی اور مسالہ بھی لے آیا، بڑی محنت کرکے پسینہ کی کمائی سے لایا تھا، لیکن بیوی سے نمک تیز ہوگیا، اتنا تیز ہوگیا کہ اس سے کھایا نہیں گیا، پانی پی کر اُٹھ گیا مگر کچھ نہیں بولا، شریف آدمی تھا، اللہ والا تھا، اس نے سوچا کہ اگر میری بیٹی کے ہاتھ سے یہ نمک تیز ہوجاتا تو میں کبھی نہ چاہتا کہ داماد اس کو جوتا مارے، تو یہ میری بیوی بھی کسی کی بیٹی ہے، ہم اپنی بیٹیوں کے لیے تعویذ مانگتے ہیں کہ مولانا صاحب! ذرا ایسا تعویذ دے دو کہ میرا داماد میری بیٹی کو پیار سے رکھے، خطا ہوجائے تو اس کو معاف کردے، گالیاں نہ دے، جوتے نہ مارے، اس سے منہ نہ پھلائے رہے، ذرا ہنسے بولے، آرام سے رکھے۔ بتاؤ بھائی! ہم یہ تعویذ لیتے ہیں یا نہیں اپنی بیٹیوں کے لیے؟ اور ہماری آپ کی جو بیویاں ہیں یہ بھی کسی کی بیٹیاں ہیں یا نہیں یا یہ ایسے ہی آسمان سے گر آئی ہیں؟یہاں بھی وہی سوچئے کہ ماں باپ کا دل کتنا غمگین ہوتا ہے جب وہ جاکر بیان کرتی ہیں کہ آپ کا داماد مجھے اچھی طرح نہیں رکھتا، تکلیف دیتا ہے۔
لہٰذا دوستو! اس نے معاف کردیا کہ یااللہ!یہ آپ کی بندی ہے، چند دن کے لیے مجھے ملی ہوئی ہے، کچھ دن بعد نہ ہم ہوں گے نہ یہ ہوگی، سب قبروں میں لیٹے ہوں گے،یااللہ! میں آپ کو خوش کرنے کے لیے آپ کی بندی سمجھ کر اس کی خطا کو معاف کرتا ہوں۔ حکیم الامت         مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ اپنے وعظ میں بیان کرتے ہیں کہ جب اس کا انتقال ہوگیا تو ایک اللہ والے نے اس کو خواب میں دیکھا، پوچھا کہ اے بھائی! تیرے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟ اس نے کہا کہ میرے بڑے گناہ تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایک دن تُو نے میری بندی کی خطا کو معاف کیا تھا، اس کے بدلہ میں آج میں تجھ کو معاف کرتا ہوں۔
حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے بھانجے حضرت مِسطح رضی اللہ عنہ سے ناراض ہوگئے ان کی ایک غلطی پر، اور قسم کھالی تھی کہ میں ان کو خیر خیرات نہیں دوں گا اور 
_____________________________________________
23؎  جامع الترمذی:228/2، باب فضل ازواج النبی،ایج ایم سعید 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter