Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

32 - 50
پاس کراچی ایک خط آیا کہ مجھ میں اور میرے بیوی بچوں میں غصہ بہت ہے، سارا خاندان ایک عذاب بنا ہوا ہے، میں نے ان کو لکھا کہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سات مرتبہ پڑھ کر کھانے پر دَم کردیں، جب دسترخوان بچھے اور سب کھانے بیٹھیں اور دم کرتے وقت ذرا سی تھوک کی چھینٹیں بھی پڑجائیں مگر ذرّہ کے برابر،یہ نہیں ایک تولہ گرادو، پھر کون کھائے گا۔ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے شرح مشکوٰۃ میں لکھا ہے خُرُوْجُ الْبُزَاقِ مِنَ الْفَمِ دَم کرتے وقت تھوک کے ذرا سے ذرّات گر جائیں۔ انہوں نے اس پر عمل کیا، ایک مہینہ بعد خط لکھا کہ اللہ کے رحمٰن و رحیم نام کے صدقہ میں ہم سب میں شانِ رحمت آگئی، ہمارے غصے ختم ہوگئے، ہم معتدل المزاج ہوگئے۔ اللہ کا نام بہت بڑا نام ہے۔
دوستو! مشورہ تو کرو۔ آج بزرگوں سے، اللہ والوں سے یا اللہ والوں کے غلاموں سے تعلق ہم نے چھوڑ دیا، خود ہی اپنا علاج کرتے ہیں پھر فائدہ کیسے ہو؟ کوئی مرض رُوحانی ایسا نہیں جو اچھا نہ ہو،آپ پوچھ کر دیکھیے عمل کرکے دیکھیے، چالیس سال کے گناہ کی عادت بھی کسی کو ہو مشورہ کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ اگر اچھے نہ ہوں تو کہنا کہ اختر مسجد میں کیا کہہ رہا تھا۔ لیکن مریض خودبخود اچھا نہیں ہوتا، معالج سے مشورہ کرے، جو روحانی معالجین متبع سنت بزرگوں کے صحبت یافتہ و اجازت یافتہ ہیں، ان سے مشورہ لیجیے، ان شاء اللہ تعالیٰ گناہ چھوٹ جائیں گے۔
تو میں یہ کہہ رہا تھا کہ جو لوگ اپنی بیویوں کو ستاتے ہیں اگر اس کے تگڑے تگڑے موٹے موٹے بھائی محمد علی کلے کی طرح آجائیں اور کہہ دیں کہ کیوں بھائی میری بہن کو کیوں ستارہے ہو تب دیکھیں کیسے ستاتے ہو؟
دوستو! اللہ سے ڈرو۔ دیکھو! آسمان والا دیکھ رہا ہے کہ یہ میری بندی کو کس طرح رکھتا ہے۔ بیویوں کا دل اتنا حسّاس ہوتا ہے کہ ان کو ذرا سا جھڑک دو کہ ہم آج بہت تھکے ہوئے ہیں تم کو کیا! دن بھر پڑی رہتی ہو، وہ رات بھر روتی ہے، اس کو نیند نہیں آتی، آہ اس کی پہنچتی ہے آسمان پر،یااللہ! میں اس کے پیار کی بھوکی تھی کہ مسکرائے گا، کچھ بولے گا،یہ تو تھکا ماندہ ایسا آتا ہے کہ بس سوجاتا ہے، شوہر صاحب سوگئے اور وہ رو  رہی ہے، اس کے آنسوؤں کو اللہ دیکھتا ہے، ایسے ظالم شوہروں کو میں نے سخت عذاب میں مبتلا پایا ہے۔ ایک صاحب نے محض اس لیے کہ بیوی کالی کلوٹی تھی، صورت خراب تھی، محض نفس کی ہوس کی وجہ سے چھ بچوں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter