Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

31 - 50
صحابی گئے، انہوں نے عبادت شروع کردی تو ان بزرگ صحابی نےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث پڑھیاِنَّ لِزَوْرِکَ عَلَیْکَ حَقًّاتمہارے مہمان کا تم پر حق ہے، میں تمہارا مہمان ہوں، مجھ سے باتیں کرو، اس کے بعد فرمایا کہ جاؤ! اب اپنی بیوی کا حق ادا کرو۔اِنَّ لِزَوْ جِکَ عَلَیْکَ حَقًّا21؎ اس سے بھی باتیں کرو۔تو میرے دوستو! میں یہ عرض کررہا تھا کہ حکیم الامت فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی بیویوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنے کے لیے اس آیت میں سفارش نازل کی ہے۔ تو خدا کی سفارش کو رد کرنے والوں کے لیے حکیم الامت کے الفاظ ہیں، میں نہیں کہہ رہا ہوں، حضرت مولانا اشرف علی تھانوی مجدد تھے اپنے زمانے کے، وہ فرماتے ہیں کہ جو اپنی بیویوں کو ستائے، ان سے اچھے اخلاق سے پیش نہ آئے اور اللہ تعالیٰ کی سفارش کو رد کردے یہ بے غیرت مرد ہے، کیوں کہ وہ کمزور ہے، تمہارے قبضے میں ہے، اس کے باپ اور بھائی دور ہیں اور دو تین بچوں کے بعد تو اور بھی کمزور ہوجاتی ہے اور مرد صاحب انڈے کھا کھاکرمُسٹنڈے رہتے ہیں، پھر وہ اس کو  ڈنڈے لگاتے ہیں، اپنی طاقت دکھاتے ہیں، کہتے ہیں کہ کیا کروں صاحب! میں تو غصہ میں پاگل ہوجاتا ہوں، کہتا ہوں کہ تولیہ صاف کرو تو نہیں کرتی،آج ہی کہا تھا کہ تولیہ دھو دینا لیکن نہیں دھویا۔ ارے بھائی! آپ نے بیوی کو خادمہ کیوں سمجھ رکھا ہے؟ اپنا تولیہ خود دھو لیجیے، بیوی اس لیے تھوڑی دی گئی ہے کہ آپ کے کپڑے ہی دھوتی رہے،خود دھو لیجیے، لیکن اس کو نہ ستائیے، غصہ میں پاگل نہ بن جائیے۔ میرے ایک دوست ہیں کراچی میں، وہ کہتے ہیں کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم کو غصہ بہت ہے، ہم تو غصہ میں پاگل ہوجاتے ہیں،یہ بالکل غلط ہے، غصہ کبھی پاگل نہیں ہوتا، غصہ بہت ہوشیار ہے، غصہ کمزوروں پر پاگل ہوتا ہے، سیر بھر طاقت والا آدھا طاقت والے پر غصہ اُتارتا ہے لیکن اسی وقت اگر سوا سیر والا تگڑا آگیا محمد علی کلے کی طرح اور باکسنگ کا ایک مُکّا دکھایا تب اس وقت غصہ کیا کہتا ہے؟ معاف کردینا، معاف کردینا اور ہاتھ جوڑ کر بلّی بن گئے، اب یہ عقل کہاں سے آگئی؟ ابھی تو پاگل تھے، معلوم ہوا کہ غصہ میں کوئی پاگل نہیں ہوتا،یہ سب حماقت اور بے وقوفی کی بات ہے، پھر بھی میں علاج بتائے دیتا ہوں۔ جدّہ سے میرے
_____________________________________________
21؎   صحیح البخاری:265/1(1972)، باب حق الضیف فی الصوم، المکتبۃ المظہریۃ-کنز العمال:32/3(5324) ، باب فی تعدید الاخلاق المحمودۃ،مؤسسۃ الرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter