Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

30 - 50
منتظر تھی، آپ دکان میں گیس بھروارہے تھے یا کوئی کپڑا بیچ رہا تھا، دن بھر کی ترسی ہوئی منتظر کہ اب میرا شوہر آئے گا تو اس سے دل بہلائیں گے اور آپ گھر آکر تسبیح لے کر بیٹھ گئے، بابا بایزید بسطامی اور بابا فرید الدین عطار بھی شرما جائیں ان کو دیکھ کر۔ اور سنیے! گھر میں کیسے داخل ہوتے ہیں، آنکھ بند کرکے تسبیح پڑھتے ہوئے، گویا خواجہ معین الدین چشتی اجمیری تشریف لارہے ہیں۔ آپ بتائیے! کیا بیویوں کا یہی حق ہے؟
مائی عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف لاتے تھے تو مسکراتے ہوئے آتے تھےآنکھ بند کرکے عرشِ اعظم پر نہیں رہتے تھے، زمین والوں کا حق بھی ادا کرتے تھے حالاں کہ آپ کو اُمت کا کتنا غم تھا، ہر وقت کفار سے مقابلہ، ایک جہاد ختم ہوا اور ابھی تلوار رکھنے نہیں پائے کہ دوسرے جہاد کا اعلان ہوگیا لیکن اس کے باوجود کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آپ گھر میں داخل ہوئے ہوں اور چہرۂ مبارک پر تبسم نہ ہو۔
اپنی بیویوں کے پاس مسکراتے ہوئے آنا، یہ سنت آج چھوٹی ہوئی ہے۔ جو بے دین ہیں وہ فرعون بن کر آتے ہیں، بڑی بڑی مونچھیں تان کرکے، آنکھیں لال کرکے تاکہ ذرا رعب رہے ایسا نہ ہو کہ مجھ کو کچھ کہہ دے، اس لیے اس پر رعب جمانے کے لیے نمرود اور فرعون بن کر آتے ہیں اور جو دیندار ہیں وہ بابا  بایزید بسطامی اور خواجہ معین الدین اجمیری اور بابا فرید الدین عطار بن کر آتے ہیں،مراقبہ میں آنکھیں بند کیے ہوئے گویا عرش  پر رہتے ہیں، زمین کی بات تو جانتے ہی نہیں، دونوں زندگیاں سنت کے خلاف ہیں، گھر میں اپنی بیویوں کے پاس جائیے تو مسکراتے ہوئے جائیے، اس سے باتیں کیجیے، تسبیحات سے زیادہ ثواب اس وقت یہ ہے کہ اس کا حق ادا کیجیے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں سب سے اچھے اخلاق والا وہ ہے جس کے اخلاق بیوی کے ساتھ اچھے ہیں۔ہم دوستوں میں خوب ہنسیں گے، خوب لطیفے سنائیں گے اور بیوی کے پاس جاکر سنجیدہ بزرگ بن جائیں گے، منہ سکوڑے ہوئے جیسے ہنسنا جانتے ہی نہیں اور وہ بے چاری تعجب میں ہے کہ یااللہ! میں دن بھر منتظر تھی کہ رات میں آئے گا تو اپنے شوہر سے ہنسوں بولوں گی اور یہ پتھر کا بت بنا ہوا ہے۔
یہ مسکرانا ہنسنا بولنا عبادت میں داخل ہے، رات بھر نوافل میں جاگنا اور بیوی سے بات نہ کرنا یہ صحابہ کی سنت کے بھی خلاف ہے۔ ایک کم عمر صحابی کے پاس ایک بڑی عمر کے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter