Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

28 - 50
تھک جاتے تو فرماتے تھے اچھا! بھائی ایک قصہ سنو۔ او رطالب علم کون تھے حضرت              شیخ الحدیث کے والد مولانا یحییٰ صاحب اور میرے شیخ کے استاد مولانا ماجد علی جونپوری اور بہت سے دوسرے طالبِ علم سب قصہ سن کر ہنس پڑتے تھے اور وہ قصہ کیا تھا۔ دہلی میں ایک بڈھا ایک بڈھی رہتے تھے، کوئی اولاد نہیں تھی،ا سّی سال کا بڈھا، اسّی سال کی بڈھی ایک لحاف میں سوتے تھے، ایسی محبت تھی، بڈھا بغیر اجازت پیشاب بھی نہیں کرتا تھا، جب پیشاب لگتا تو کہتا تھا کہ اے شیخائن! میں موتوں گا، وہ بڈھی کہتی تھی ہاں ہاں مُوت لو۔ حضرت مولانا گنگوہی یہ کہہ کر خاموش ہوجاتے تھے،چہرے پر مسکراہٹ بھی نہیں آتی تھی اور طلباء ہنس پڑتے تھے۔
بعض لوگوں کو اس کا غم ہے کہ ہمارے ماں باپ سے غلطی ہوگئی، ہماری بیوی جیسی حسین ہونی چاہیے ویسی نہیں ہے، اماں نے غلط انتخاب کیا تھا، آنکھ میں موتیا بند تھا، گیارہ نمبر کا چشمہ لگاکر گئی تھیں انتخاب کرنے۔ اماں کو بھی کوس رہے ہیں کہ گیارہ نمبر کا چشمہ لگاکر دھوکا کھاگئیں۔ اس پر میں عرض کرتا ہوں کہ سب جوڑے مقدر ہیں، اللہ کے لکھے بغیر کچھ نہیں ہوتا، جس کی قسمت میں اللہ نے جو لکھ دیا اس پر راضی رہو،یہ بیویاں جنت میں حوروں سے زیادہ حسین کردی جائیں گی۔ علامہ آلوسی نے رُوح المعانی میں سورۂ رحمٰن کی تفسیر کے ذیل میں ایک روایت نقل کی ہے کہ حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پوچھا کہ یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! جنت میں حوریں زیادہ حسین ہوں گی یا مسلمان بیویاں؟ حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا یہ سوال کرکے قیامت تک عورتوں پر احسان کرگئیں۔ آج آپ اپنی بیویوں کو یہ حدیث ضرور سنادینا جو اختر سے آپ سن رہے ہیں۔ یہ سوال کیوں کیا؟ ساری عورتوں کی طرف سے وکالت کا حق ادا کردیا کیوں کہ عورتیں دیکھتی ہیں کہ عام لوگ جب کوئی اچھی شکل سڑکوں پر دیکھ لیتے ہیں تو اس دن اپنی بیویوں کو ٹھیک سے نہیں دیکھتے، دیکھتے ہیں تو ذرا نظر نیچی کرکے،یہ بدنظری کے گناہ کا وبال ہوتا ہے، بریانی دیکھ کر دال دیکھی نہیں جاتی۔ دال پر یاد آیا کہ ایک شاعر جو گوشت کا عاشق تھا اپنی بیوی سے کہہ رہا تھا؎
پکاؤگی جس دن تم ارہر کی دال
سمجھ  لو  اسی  دن  مرا  انتقال
سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اُمِّ سلمہ! جنت میں مسلمان بیبیاں حوروں سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter