Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

27 - 50
تو آپ کیا کریں گے؟ آپ دونوں ہاتھوں کو آنکھو ں پر رکھ لیں گے اور کہیں گے کہ شیر صاحب! دیکھو بدگمانی نہ کرنا، میں کسی کو دیکھ نہیں رہا ہوں۔ آہ! ایک مخلوق سے ہم اتنا ڈرتے ہیں۔ حیدرآباد سندھ (پاکستان) میں ہم شیر دیکھنے گئے، مجھے شیر دیکھنے کا شوق ہے،خصوصاً وہ شیر جس کے داڑھی بھی ہوتی ہے اور پٹّے بھی ہوتے ہیں، بالکل شیخ کی شکل میں ہوتا ہے، اس کا نام شیر ببر ہے۔ خدا کی شان کہ اس دن ملازم پنجرے کا دروازہ بند کرنا بھول گیا، مائیک سے اعلان ہوا کہ جتنے آدمی چڑیا گھر میں ہیں سب بھاگ جائیں، اس وقت شیر آزاد ہے، کسی پر بھی حملہ کرسکتا ہے۔ آپ سمجھیے کہ جو بڈھے لاٹھی ٹیک ٹیک کر بڑی مشکل سے چل رہے تھے وہ ایسا بھاگے ہیں کہ ہرن بھی شرما جائے۔ جان ایسی پیاری چیز ہے۔ پھر تھوڑی دیر میں اعلان ہوا کہ شیر پنجرے میں چلاگیا ہے۔ پنجرے میں گوشت ڈالا گیا تھا جس سے شیر اندر چلا گیا اور دروازہ باہر سے بند کردیا گیا ہے۔ دیکھیے! شیر سے ہم لوگ اتنا ڈر جاتے ہیں لیکن جو شیر کا پیدا کرنے والا ہے اس سے کتنا ڈرنا چاہیے۔ شیر جب دھاڑتا ہے تو  زمین ہل جاتی ہے۔ اللہ کی ڈانٹ میں کیا آواز ہوگی! قیامت کے دن جب اعلان ہوگا خُذُوْہُ پکڑو اس نالائق کو! فَغُلُّوۡہُ زنجیروں میں جکڑدو، ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْہُ پھر اس کو جہنم میں داخل کردو۔19؎  کیا آواز ہوگی کیا قیامت کا دن ہوگا۔ آج نفس کے مزے کے لیے ہم لوگ سانڈ کی طرح ہر کھیت میں منہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں اور اس کا کیا انجام ہے اس کی فکر نہیں۔
ہاں تو اللہ تعالیٰ کی سفارش ہے کہ اپنی بیویوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔ بیوی چاہے جوان ہو، چاہے بڈھی ہو، چاہے اس کے منہ میں دانت نہ ہوں بلکہ جب بڈھی ہوجائے تو اور زیادہ اس کا خیال رکھو، جب جوانی تھی تو خوب پیار کیا، اب جب دانت ٹوٹ گئے، گال پچک گئے تو اس کو حقیر سمجھ رہے ہیں۔ یہ بات ٹھیک نہیں۔ اس بڈھی کا بھی خیال کرو کیوں کہ تمہارے ہی ساتھ بڈھی ہوئی ہے، پہلے طبیعت سے پیار کرتے تھے، اب اللہ کا حکم سمجھ کر اس کے ساتھ شفقت کرو۔ اگر اس کے سر میں درد ہوجائے تو دوا لے آؤ، اس کے ساتھ رحمت سے پیش آؤ۔ مولانا گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ بخاری شریف پڑھاتے وقت ایک ہی قصہ ساری زندگی سناتے رہے اور کوئی قصہ ان کو یادبھی نہیں تھا۔ جب طالب علم پڑھتے پڑھتے
_____________________________________________
19؎   الحآقۃ:31-30
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter