Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

25 - 50
کیجیے۔ کیسے؟ اے اللہ! کافروں کو ایمان عطا کردے جیسے کوئی نالائق بیٹے کے لیے باپ سے کہے کہ آپ اس پر رحم کردیجیے۔ آپ اللہ تعالیٰ سے کہیے کہ ساری دنیا کے کافروں کو ایمان عطا کردے اور ایمان والوں کے لیے دُعا کیجیے کہ اے اللہ! ایمان والوں کو تقویٰ دے دیجیے یعنی اپنا ولی خاص بنالیجیے، اہل مصیبت کو اہل عافیت بنادیجیے، جو مریض ہیں ان کو صحت دے دیجیے،یہاں تک کہ چیونٹیوں کے لیے بھی دعا مانگیے کہ اے اللہ! بلوں میں جو چیونٹیاں ہیں ان پر بھی رحمت نازل فرمادے۔مچھلیوں کے لیے بھی دعا کرلیجیے کہ اے اللہ! دریاؤں میں، سمندروں میں جو مچھلیاں ہیں ان پر بھی رحم فرماد یجیے۔ اللہ والوں کا تو یہ کام تھا کہ ساری مخلوق کی خیرخواہی اور اکرام کرتے تھے۔ دیکھیے! اگر آپ کی کسی سے دوستی ہے تو آپ اس کی بلی کا بھی اکرام کرتے ہیں، اس کے کتے کا بھی اکرام کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی ساری مخلوق کا جو ہمدرد ہو جائے اللہ تعالیٰ اس کو اپنا پیارا بنالیتے ہیں۔ کسی عورت پر بدنگاہی مت کیجیے، کسی کافر کو بھی بُری نظر سے مت دیکھیے، ساری مخلوق کے ساتھ مخلص رہیے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اللہ تعالیٰ کے پیارے ہوجائیں گے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
اَلْخَلْقُ عِیَالُ اللہِ فَاَحَبُّ الْخَلْقِ اِلَی اللہِ مَنْ اَحْسَنَ اِلٰی عِیَالِہٖ17؎
 ساری مخلوق اللہ کی عیال ہے لہٰذا اللہ کے نزدیک سب سے پیارا بندہ وہ ہے جو اللہ کی مخلوق کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے۔ایک دن حضرت ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے جو حضرت حکیم الامت کے بہت خاص خلیفہ تھے بتایا کہ ایک دفعہ پیرانی صاحبہ نے حضرت حکیم الامت سے فرمایا کہ میں کل ایک رشتہ داری میں جارہی ہوں،آپ میری مرغیوں کو آٹھ بجے کھول دیجیے اور تھوڑا سا دانہ دے دیجیے اور پانی پلادیجیے۔ اب             حکیم الامت ڈیڑھ ہزار کتابوں کے مصنف وہ کیا جانیں مرغیوں کو کھولنا، دانہ پانی دینا۔ حضرت بھول گئے، خانقاہ میں آگئے، اندازاً ساٹھ خطوط روزانہ آتے تھے، ان میں بڑے بڑے علماء کے خطوط ہوتے تھے۔ اب جواب لکھنا چاہتے ہیں تو کوئی جواب نہیں آتا، تفسیر بیان القرآن لکھنا چاہتے ہیں تو کوئی مضمون نہیں آتا، قلم رُک گیا، دل میں اندھیرا آرہا ہے، پھر اللہ
_____________________________________________
17؎   مشکوٰۃ المصابیح: 425، باب الشفقۃ والرحمۃ،المکتبۃ القدیمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter