Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

24 - 50
دکان پر گیا تو خریدنے والی جو ٹیڈی آئی اس نے اس ٹیڈی کی اسٹیڈی شروع کردی یعنی بدنظری کرنے لگا اور اس کو کبھی آپا بنارہا ہے، کبھی خالہ بنارہا ہے، مزے لے لے کر باتیں کررہا ہے،یہ شخص ولی اللہ نہیں ہوسکتا۔ گناہوں سے نیکیوں کا سارا نور ختم ہوجاتا ہے۔اس لیے دوستو! تقویٰ کا اہتمام بہت ضروری ہے۔
ہاں تو میں عرض کررہا تھا کہ ساری مخلوق اللہ کی عیال ہے۔ اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا ولی وہ ہے کہ جو مخلوق کو نہ ستائے، مخلوق کے ساتھ مخلص رہے یہاں تک کہ کافر کے ساتھ بھی مخلص رہے یعنی اللہ کے حکم کا پابند رہے، کسی کافر عورت کے ساتھ بھی زنا جائز نہیں ہے۔ بعض لوگوں کو شیطان بہکاتا ہے کہ یہ تو کافر ہے، مالِ غنیمت ہے، لوٹ لو۔ وہ جہاد پر قیاس کرتے ہیں کہ جیسے جہاد میں کافر عورتیں قید کرلی جاتی تھیں اور مسلمانوں کو مالِ غنیمت کے طور پر ملتی تھیں، اب وہ قانون ختم ہوگیا،بین الاقوامی معاہدہ سے لونڈی اور غلام بنانا اب ختم ہوگیا۔ خلاصہ یہ کہ کسی کافر عورت کے ساتھ بھی بدنظری جائز نہیں، کسی کافر لڑکے کے ساتھ بھی بدنظری جائز نہیں۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے حقوق مسلمان کے ذمہ ہیں۔ جب صحابہ ملک شام فتح  کرنے جارہے تھے تو عیسائیوں نے ان کے راستے میں خوبصورت لڑکیاں کھڑی کردی تھیں کہ یہ مسلمان جب ان خوبصورت لڑکیوں کو دیکھیں گے تو ان کا ایمان کمزور ہوجائے گا اور اللہ کی مدد ہٹ جائے گی لیکن فوج کے کمانڈر انچیف نے یہ آیت تلاوت کردی:
قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِہِمْ16؎
 اے نبی! ایمان والوں سے فرمادیجیے کہ وہ اپنی نظریں نیچی کرلیں۔
صحابہ نے اپنی نظریں نیچی کرلیں اور گزرگئے۔ کسی ایک نے بھی کسی عیسائی لڑکی کا حسن نہیں دیکھا۔ ان لڑکیوں نے جاکر اپنے والدین سے کہا کہ آپ لوگوں نے جس مقصد کے لیے ہمیں بھیجا تھا آپ سب اس میں ناکام ہوگئے۔ ارے! وہ لوگ تو فرشتے ہیں فرشتے۔ انہوں نے تو ہماری طرف نگاہ اُٹھاکر بھی نہیں دیکھا۔
تو دوستو! پوری مخلوق کے ساتھ مخلص رہیے، جتنی مخلوق ہے سب کو دعا میں شامل
_____________________________________________
16؎   النور:30
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter