Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

23 - 50
اُٹھاکر نہ کریں، نظر کی حفاظت کیجیے ورنہ عمرہ کا سارا نور نکل جائے گا۔
اگر حکومت کا اعلان ہوجائے کہ تین دن پانی نہیں آئے گا، اوپر سے آپ نے ٹنکی میں پانی بھرنا شروع کردیا لیکن نیچے کی ٹونٹی کھلی چھوڑ دی، ساری رات آپ نے پانی بھرا لیکن صبح دیکھا تو سارا پانی چھت پر پڑا ہوا ہے اور ٹنکی میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اسی طرح ہم لوگ حج       و عمرہ، ذکر و تلاوت خوب کرتے ہیں لیکن حواسِ خمسہ کی جو پانچ ٹونٹیاں ہمارے اندر ہیں ان کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔ کان کی ٹونٹی سے گانا سن لیا، غیبت سن لی، آنکھ کی ٹونٹی سے نامحرم عورتوں کو دیکھ لیا، زبان کی ٹونٹی سے غیبت کرلی،جھوٹ بول دیا۔ اس طرح عبادات کا سارا نور ان ٹونٹیوں سے نکل جاتا ہے۔اسی لیے ہمیں اللہ کے نام کی حلاوت نہیں ملتی، ہمارا نور تام نہیں ہوتا۔ رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا سے اتمام نور کی نعمت کا پتا چلتا ہے۔
مولانا رومی فرماتے ہیں کہ جو لوگ گناہ نہیں چھوڑتے ان کے ذکر اللہ اور تہجد اور جملہ عبادات کی مثال ایسی ہے جیسے رات کو ایک گھر میں چور گھسا، مال دار آدمی کو محسوس ہوگیا کہ میرے گھر میں چور آگیا ہے۔ پہلے زمانے میں پتھر رگڑ کر روشنی کرتے تھے، اس پتھر کا نام چقماق ہے۔ تو اس نے پتھر رگڑا کہ روشنی ہوجائے تاکہ میں چور کو پہچان لوں لیکن چور بھی بڑا ہوشیار تھا، وہ جتنا مال گٹھڑی میں سمیٹ رہا تھا تو پتھر کو بھی دیکھ رہا تھا کہ جیسے رگڑے اس پر انگلی رکھ دے، جہاں روشنی ہوئی اس نے انگلی رکھ دی اور چنگاری کو بجھادیا اور اندھیرے میں اطمینان سے چوری کررہا ہے۔ بالآخر سب سامان اُٹھاکر لے گیا۔ اسی طرح شیطان ہماری نیکیوں کے نور پر انگلی رکھتا رہتا ہے یعنی گناہ کراکے ہماری طاعات کا سارا مال لے جاتا ہے۔
مولانا رومی فرماتے ہیں کہ جتنا کھیتی کرنا، گندم بونا اور غلّہ جمع کرنا ضروری ہے اتنا ہی چوہوں سے ہوشیار رہنا بھی ضروری ہے ورنہ سارا غلّہ اُٹھالے جائیں گے۔ اسی لیے ہمارے اکابر قرآن و حدیث کی روشنی میں تقویٰ کا اہتمام سکھاتے ہیں۔ عبادت چاہے تھوڑی ہو لیکن اگر متقی ہے تو ولی اللہ ہوجائے گا۔ نفل چاہے زیادہ نہ پڑھے، رات بھر تہجد نہیں پڑھتا، عشاء کی فرض نماز پڑھ کر سوجاتا ہے اور صبح جماعت سے فجر کی نماز پڑھ لیتا ہے، کچھ تلاوت کرلیتا ہے، کچھ تھوڑا سا ذکر کرلیتا ہے لیکن ایک گناہ نہیں کرتا، گناہوں سے بچتا ہے، ہر وقت نفس کی نگرانی رکھتا ہے،یہ شخص اللہ کا ولی ہے، اور ایک شخص رات بھر تہجد پڑھتا ہے لیکن صبح جب 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter