Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

22 - 50
ان کے پاس رہیے اور گناہوں کے ماحول اور اسباب سے بہت دور رہیے ورنہ آدمی گناہوں کی طرف کھنچ جاتا ہے، جیسے کسی بلی کو دس حج کرادو لیکن اس کے بعد اسے ایک چوہا دکھادو تو اس بلی کی مونچھیں کھڑی ہوجاتی ہیں یعنی اس کی مونچھوں پر تاؤ آجاتا ہے، اس کے بعد پھر غر غر غر غر شروع کردیتی ہے،اسی طرح نفس مثل بلی کے ہے، اگر گناہ سے بچنا ہے تو اسبابِ گناہ سے دُور رہیے ورنہ نفس بلی کی طرح گناہ کی طرف لپکنا شروع کردے گا۔ جو شخص اپنے کو اسبابِ گناہ سے قریب کرتا ہے گویا اللہ کے غضب و لعنت میں گرفتار کرنے کو اپنے کو پیش کرتا ہے۔حق تعالیٰ کا ارشاد ہے تِلْکَ حُدُوْدُ اللہِ فَلَا تَقْرَبُوْہَا15؎ یہ اللہ کی حدود ہیں، ان کے قریب بھی نہ رہنا۔
خیال کیجیے کہ کوئی شخص کم عمر خادمہ رکھ لے۔ آج کل یہاں (جنوبی افریقہ میں) جو غریب جھونپڑیوں میں رہتے ہیں، مسلمان تو ملتے نہیں نوکری کے لیے،یہی عیسائی لڑکیاں مل جاتی ہیں، پندرہ بیس سال کی لڑکی کو خادمہ رکھ لیا اور اس سے کپڑے دھلوارہے ہیں، رات دن بار بار اس پر نظر پڑرہی ہے، کہتے ہیں یہ تو کالی ہے، بدصورت ہے۔کیسی بھی ہو، یاد رکھیے! اس کے اندر خطرہ ہے۔
خوب غور سے سن لیجیے کہ بلی کتنی ہی بڈھی ہوجائے، چلنے میں بھی کانپ رہی ہو لیکن چوہا دیکھ کر اس کا دماغ خراب ہوجائے گا۔ اسی لیے بزرگوں نے فرمایا ہے؎
بھروسہ کچھ نہیں اس نفس امّارہ  کا  اے زاہد
فرشتہ بھی یہ ہوجائے تو اس سے  بدگماں رہنا
نفس فرشتہ بھی ہوجائے، خوب تہجد پڑھے لیکن آپ کبھی عورتوں کے اور لڑکوں کے قریب نہ جائیں، ان سے بچیے۔ اسی لیے میں کہتا ہوں کہ خریدو فروخت میں، گھر میں، بازاروں میں، دفتروں میں ان سے بچیے۔ خصوصاً جب عمرہ کرکے آئیے تو ہوائی جہاز میں ایئر ہوسٹسوں سے آپا آپا کہہ کر باتیں نہ کیجیے،بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپا کہنے سے ذرا کوک وغیرہ پلادے گی، لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ آپ صبر کرلیں، جسم کو تکلیف دے دیں مگر اس سے کوئی گفتگو آنکھ 
_____________________________________________
15؎   البقرۃ: 187
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter