Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

21 - 50
دوستو! اللہ تعالیٰ کی رحمت کی گود مؤمن کی حیات ہے، ہم کب تک ان سے بھاگیں گے۔ چاہے ایک لاکھ گناہ شیطان کرادے لیکن ہم توبہ تِلّا مچاکر، گڑگڑا کر، سجدہ میں رو رو کر ان کو منائیں گے، اسی لیے ہمارے خواجہ عزیز الحسن صاحب مجذوب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎
جو  ناکام  ہوتا   رہے   عمر   بھر   بھی
بہرحال کوشش تو عاشق  نہ چھوڑے
یہ  رشتہ  محبت   کا   قائم   ہی  رکھے
جو  سو  بار  ٹوٹے  تو  سو  بار  جوڑے
توبہ ٹوٹ جاتی ہے تو آدمی مایوس ہوجاتا ہے کہ میری توبہ بے کار گئی۔ ارے! بے کار نہیں گئی پھر توبہ کرلو، ان سے ٹوٹا ہوا رشتہ پھر جوڑ لو۔ فرماتے ہیں  ؎
یہ رشتہ محبت  کا  قائم  ہی  رکھے
جو سو بار ٹوٹے تو سو  بار جوڑے
کوشش تو کیجیے کہ نہ ٹوٹے، گناہ سے بچنے میں جان کی بازی لگادیجیے لیکن مان لو پھربھی بار بار توبہ ٹوٹ جاتی ہے تو بھی مایوس نہ ہوں،آپ بار بار توبہ کیجیے، توبہ کی قبولیت کے لیے اتنا کافی ہے کہ اس گناہ سے الگ ہوجائے، دل میں ندامت ہو اور پختہ عزم ہو کہ آیندہ ہر گز گناہ نہ کروں گا یعنی پھر گناہ کرنے کا دل میں ارادہ نہ ہو تو ایسی توبہ اللہ تعالیٰ کے یہاں مقبول ہے۔
لہٰذا ہر گز مایوس نہ ہوں، خطا ہوجائے، رونا و گڑگڑانا شروع کردیجیے۔ اللہ کے علاوہ اور کون ہے جو معاف کرے گا، ان کے در کے علاوہ اور کون سا در ہے جہاں ہم جائیں لہٰذا عمر بھر کوشش میں لگا رہنا ہے، ان کو راضی کرنے کے لیے مرمر کے جینا ہے؎
تمام عمر   تڑپنا   ہے   موجِ   مضطر   کو
کہ اس  کا  رقص  پسند  آگیا  سمندر  کو
بزرگوں سے مشورہ لیجیے، اللہ والوں کی صحبت میں بیٹھیے، ایمان و یقین بنائیے، موت کا مراقبہ کیجیے، قیامت کا اور دوزخ کا مراقبہ کیجیے، گناہوں سے بچنے کی تدبیریں اللہ والوں سے پوچھئے، 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter