Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

16 - 50
قطرۂ اشکِ ندامت  در سجود
ہمسری خونِ شہادت می نمود
ترجمہ: ندامت کے آنسوؤں کے وہ قطرے جو سجدہ میں گناہ گاروں کی آنکھوں سے گرتے ہیں اتنے قیمتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ان کو شہیدوں کے خون کے برابر وزن کرتی ہے جیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہے:
لَیْسَ شَیْءٌاَحَبَّ اِلَی اللہِ مِنْ قَطْرَتَیْنِ وَاَثَرَیْنِ قَطْرَۃِ دُمُوْعٍ
 مِنْ خَشْیَۃِ اللہِ وَقَطْرَۃِ دَمٍ یُہْرَاقُ فِیْ سَبِیْلِ اللہِ...الخ9؎
یعنی اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی چیز دو قطروں سے زیادہ محبوب نہیں: ایک آنسو کا وہ قطرہ جو اللہ کے خوف سے نکلا ہو اور دوسرا خون کا وہ قطرہ جو اللہ کے راستےمیں گرا ہو۔اور حضرت والا کا دوسرا شعر ہے ؎
ہر  کجا  گرید  بہ  سجدہ  عاشقے
آں  زمیں باشد حریم آں شہے
ترجمہ: جہاں اللہ کا کوئی عاشق سجدہ میں روتا ہے تو اُس وقت زمین کا وہ ٹکڑا اس عاشق کے لیے حریم بارگاہِ حق بن جاتا ہے۔جامع)
اور گڑ گڑا کر معافی مانگنے والوں کے لیے علامہ آلوسی تفسیر رُوح المعانی سورۂاِنَّا اَنْزَلْنَا کی تفسیر میں ایک حدیثِ قدسی نقل کرتے ہیں۔ حدیثِ قدسی وہ حدیث ہے جو زبانِ نبوت سے نکلے، مگر نبی کہہ دے کہ اللہ تعالیٰ نے یوں فرمایا ہے۔ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ یہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی بندہ گڑگڑا کر معافی مانگتا ہے کہ اللہ مجھ سے بڑے گناہ ہوگئے، آپ مجھ کو معاف کردیجیے، قبر میں کیا منہ لے کر جاؤں گا، قیامت کے دن آپ کو کیا منہ دکھاؤں گا تو اس کا یہ گڑگڑانا اللہ کو اتنا پسند ہے کہ اُس کے گڑگڑانے کی اس آواز کو اللہ تعالیٰ لوگوں کی سُبۡحَانَ اللہِ سُبۡحَانَ اللہِ کی تسبیحات سے زیادہ پسند کرتے 
_____________________________________________
9؎     جامع الترمذی:296/1، باب ماجاء ای الناس افضل، ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter