Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

13 - 50
کہ جس کی ایذا رسانی سے صرف مسلمان بچے رہیں تو اس کے معنیٰ یہ ہوئے کہ غیرمسلموں یعنی ہندوؤں اور کافروں کو خوب ایذا پہنچائی جائے۔حضرت نے فرمایا کہ نہیں!چوں کہ مسلمان کا واسطہ کثرت سے مسلمانوں ہی سے پڑتا ہے تو جب اکثر آپس میں ساتھ رہنے والے اپنے رہن سہن میں ایک دوسرے کو اذیت سے بچالیں گے تو ہندوؤں سے ملاقات اور          لین دین تو کبھی کبھی ہوتا ہے، ان کو بدرجۂ اولیٰ مسلمانوں سے سلامتی رہے گی جیسے دو برتن جو ساتھ رہتے ہیں جب ان میں کھٹ پٹ نہیں ہوتی تو جو برتن دور رہتے ہیں ان سے کیسے لڑائی ہوگی۔ البتہ حالتِ جہاد مستثنیٰ ہے لیکن عام حالات میں جب غیرمسلم صلح کرلیں یا مسلمانوں کو نہ ستائیں تو بدرجۂ اولیٰ مسلمانوں کے زبان و ہاتھ سے امن میں رہیں گے کیوں کہ ان سے زیادہ معاملہ نہیں پڑتا۔ یہ جواب شیخ نے دیا جو مجھ سے نقل فرمایا۔
ایک علمی اشکال علامہ عینی رحمۃ اللہ علیہ نے اور فرمایا کہ یہ بتائیے کہ کیا زبان سے کوئی تکلیف دے سکتا ہے، زبان میں تو ہڈی بھی نہیں، گوشت کا ایک نرم سا ٹکڑا ہے، زبان سے اگر کوئی کسی کو مارے تو کیا چوٹ لگے گی یا زبان کے الفاظ سے تکلیف ہوتی ہے تو پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیوں نہیں فرمایااَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ اَلْفَاظِ لِسَانِہٖ یعنی مسلمان وہ ہے جس کی زبان کے الفاظ سے مسلمان محفوظ رہیں۔ اس اشکال کا جواب دیتے ہیں کہ نہیں! بعض وقت بغیر الفاظ کے بھی زبان سے لوگ تکلیف دیتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے علومِ نبوت کو کمالِ بلاغت دیا گیا تھا، اس لیے آپ نے مِنْ اَلْفَاظِ لِسَانِہٖ نہیں فرمایا تاکہ اس حدیث میں وہ لوگ بھی شامل ہوجائیں مَنْ اَخْرَجَ لِسَانَہٗ اِسْتِہْزَاءً جو کسی کا مذاق اُڑانے کے لیے زبان کو نکال کر ہلادیتے ہیں۔ اس وقت وہ شخص زبان سے بالکل کوئی الفاظ نہیں نکالتا، صرف زبان کو نکالا اور چڑانے کے لیے ذرا سا ہلاکر بھاگ گیا۔ اکثر بچے ایسا کرتے رہتے ہیں، جب دیکھتے ہیں کہ پٹائی ہورہی ہے اور بدلہ نہیں لے سکتے تو ایسا کرکے بھاگ جاتے ہیں، کبھی بعضے بڑے بھی کرجاتے ہیں کہ زبان کو باہر نکالا اور دائیں بائیں کو ہلادیا اور اس طرح مذاق اُڑا دیتے ہیں اور کچھ نہیں بولتے۔
دیکھیے! کلام نبوتِ کی کیا بلاغت ہے:
 اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہٖ فرمایا کہ اس میں وہ لوگ بھی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter