Deobandi Books

حقوق النساء

ہم نوٹ :

12 - 50
نعمت ہیں۔ چناں چہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد اسلام کو کس قدر ترقی ہوئی۔
تو حضرت خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کی تحنیک حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمائی تھی۔ کیا خوش نصیب بچہ ہے یہ کہ امیرالمؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا لعابِ دہن جس کے سینے میں اُترگیا ہو اس کے علم و فضل کا کیا عالم ہوگا اور ان کی ماں           اُمّ المؤمنین حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یہاں نوکری کرتی تھیں، جھاڑو لگاتی تھیں، سودا لاتی تھیں۔ سبحان اللہ! کیا مبارک بچہ ہے یہ کہ جس کی ماں کو نبوت کے خاندان میں، نبی کے گھرانہ میں نوکری مل جائے۔ حضرت خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ جب رونے لگتے تھے اور ان کی ماں وہاں موجود نہ ہوتی تھیں تو حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اپنا دودھ پلادیتی تھیں۔ محدثین نے لکھا ہے کہ یا تو ایسے ہی بہلانے کے لیے چھاتی منہ میں دے دیتی تھیں جس سے بچے بہل جاتے ہیں یا پھر کرامت کے طور پر دودھ نکل آتا تھا۔ خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر ابرار آگے آرہی ہے۔
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:
اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖ5 ؎
کامل اور پکا مسلمان، اللہ کا بہت پیارا مسلمان وہ ہے کہ جس کی زبان سے اور اس کے ہاتھ سے کسی مسلمان کو تکلیف نہ پہنچے۔ یہاں پر علامہ بدرالدین عینی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک علمی اشکال قائم کیا ہے کہ کیا پاؤں سے مارنے کی اجازت ہے کیوں کہ حدیث میں صرف یہ فرمایا گیا ہے کہ زبان سے تکلیف نہ دو اور ہاتھ سے تکلیف نہ دو۔ اس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ جو اعضا تکلیف پہنچانے میں کثرت سے استعمال ہوتے ہیں وہ صرف دو ہیں زبان اور ہاتھ۔ لات کی نوبت تو بہت کم آتی ہے۔ تو جب کثیرالاستعمال (زیادہ استعمال ہونے) اعضا کو تکلیف پہنچانے سے حفاظت کی مشق ہوجائے گی تو پاؤں سے مارنے کی توبہت کم نوبت آتی ہے، اس کا قابو میں کرنا تو بہت آسان ہوجائے گا۔
ایک ہندو نے حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب سے پوچھا تھا کہ مسلمان وہ ہے
_____________________________________________
5؎   صحیح البخاری:6/1، باب المسلم من سلم المسلمون...الخ، المکتبۃ القدیمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 5 1
3 حقوق النساء 9 1
Flag Counter