Deobandi Books

فضائل توبہ

ہم نوٹ :

34 - 34
اس وعظ كا تعارف
انسان بعض اوقات اپنی بشری کمزوری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے جس کے باعث بعض لوگ یہ کہنے لگتے ہیں کہ ہمارا یہ گناہ کیسے معاف ہوگا، گویا معاذ اللہ اپنے گناہوں کو اللہ کی رحمت سے بڑا سمجھنے لگتے ہیں، یوں شیطان کو اللہ کی لامحدود رحمت سے مایوس کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اس وعظ میں عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے نہایت صراحت کے ساتھ قرآن اور حدیث کی روشنی میں واضح فرمایا ہے کہ اللہ والوں سے تعلق کی برکت سے گناہوں سے توبہ کی توفیق نصیب ہوجاتی ہے، گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسا ہوجاتا ہے جیسے اس نے گناہ کیے ہی نہ ہوں پھر تائب ہوکر اللہ کا محبوب ہوجاتا ہے۔ شریعت کے مطابق گناہوں سے معافی اور تلافی کے طریقے کو سمجھنے کے لیے اس وعظ کا مطالعہ از حد مفید ہے۔
زیرِ نظر وعظ ان تین مواعظ میں سے ایک ہے جن کے متعلق حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ جو میرے تین مواعظ پڑھ لے گا ان شاء اللہ اسے اللہ تعالیٰ کی معرفت و محبت حاصل ہوجائے گی۔وہ تین مواعظ یہ ہیں: ۱) استغفار کے ثمرات، ۲) فضائلِ توبہ، ۳)تعلق مع اللہ۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 فضائل توبہ 6 1
Flag Counter