Deobandi Books

فضائل توبہ

ہم نوٹ :

31 - 34
ارشادات
حضرت حکیم الامت مجدّد الملت مولانااشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہٗ
بدنگاہی کے نقصانات
فرمایا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نامحرم کو دیکھنے کا زیادہ تقاضا قلب  میں ہو، اس کو ہم ایک دفعہ جی بھر کر دیکھ لیں تو تسکین ہوجائے گی، یہ محض غلط ہے، وہ تسکین عارضی ہے۔اس دیکھنے سے جوش کم نہیں ہوتا بلکہ دل کی گہرائی میں اُتر جاتا ہے اس لیے محسوس نہیں ہوتا، اور تسکین کا جو شبہ ہوتا ہے تو قصداً اس کا تصور کرکے مزہ لینا زہرِ قاتل، رہزنِ دین ہے۔ حدیث شریف میں ہے اَلنَّظْرُ سَھْمٌ مِّنْ سِہَامِ اِبْلِیْسَ نظر ابلیس کے تیروں میں سے ایک تیر ہے۔
توبہ کا کمال
فرمایا کہ اگر ساری زمین گناہوں سے بھرجاوے تو توبہ سب کو مٹادیتی ہے۔ دیکھیے بارُود ذرا سی ہوتی ہے مگر بڑے بڑے پہاڑو ں کو اڑادیتی ہے۔
صحبتِ اولیاء
فرمایا کہ جو شخص بخشش کا طالب ہو اولیاء کرام کی صحبت میں بیٹھے، تمہارے اعمال میں ان کی صحبت سے برکت ہوگی۔ اہل اللہ کے دل روشن ہیں، پاس رہنے سے دل میں نور آتا ہے، جب نور آتا ہے ظلمت و تاریکی بھاگ جاتی ہے، شبہ جاتا رہتا ہے، ان کا دیکھ لینا ہی کافی  ہوجاتا ہے۔
اتباعِ سنّت سے محبوبیت کا راز
فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع  میں خاص برکت کا راز یہ ہے کہ جو شخص آپ کی ہیئت (وضع) بناتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کو محبت اور پیار آتا ہے کہ یہ میرے محبوب کا ہم  شکل  ہے ۔ پس یہ وصول کا سب سے اقرب طریق ہے (اللہ تک پہنچنے کا سب سے قریب راستہ ہے۔)
(کمالاتِ اشرفیہ)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 فضائل توبہ 6 1
Flag Counter