Deobandi Books

بد گمانی اور اس کا علاج

ہم نوٹ :

9 - 34
کہ بس تم اَعُوْذُ بِاللہِ پڑھو، میری پناہ مانگو کہ اے خدا!اس شیطان مردود سے مجھے پناہ نصیب فرما۔
اس بات کو محدث عظیم ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں بہت عمدہ سمجھایا ہے کہ شیطان کی مثال اس کتے کی سی ہے جو بڑے لوگوں کے بنگلوں پر کھڑا رہتا ہے۔ دنیا میں جتنے بڑے لوگ کہلاتے ہیں ان کا کتا بھی بڑا ہوتا ہے،بھیڑیا نسل کا ’’فارن کنٹری‘‘سے منگاتے ہیں۔ کارنر کا اگر پلاٹ ہے تو کتا فارنر کا ہوتا ہے۔جب کسی کودیکھتا ہے کہ یہ بنگلہ میں آنا چاہ رہا ہے تو بھونکنا شروع کردیتا ہے اور اتنا زور سے بھونکتا ہے کہ قبض کشا گولی کی ضرورت نہیں پڑتی، اس کا قبض ویسے ہی ٹوٹ جاتا ہے،آنے والا پھر گھنٹی بجاتا ہے اور مالک مکان سے کہتا ہے کہ صاحب میں آپ سے ملنا چاہتاہوں مگر آپ کے کتے نے ہمیں پریشان کررکھا ہے، اس کو خاموش کرائیے، تو کتے کا مالک کوئی خاص لفظ خصوصی کوڈ استعمال کرتا ہے جس سے وہ دم ہلاتا ہوا بیٹھ جاتا ہے۔محدّث عظیم ملاعلی قاری فرماتے ہیں کہ ابلیس اللہ تعالیٰ کا کتا ہے، گیٹ آؤٹ کیا ہوا ہے، اللہ تعالیٰ کے دربار سے باہر ہے، مردود کیا ہوا ہے، جب دنیا کے بڑے لوگ بڑے کتے پالتے ہیں تو اللہ میاں تو سب سے بڑے ہیں ان کا کتا بھی اتنا ہی بڑا ہے،یہ وسوسے ڈالتا ہے اگر اس سے لڑوگے اور چپ کرنا چاہوگے تو وہ اور بھونکے گا جیسے کتے اور بھونکتے ہیں اگر کوئی ڈانٹنا شروع کرے اور خاموش کرنا چاہے۔ تو یہ شیطان اللہ تعالیٰ کا کتا ہے کہ کسی کے قابو میں نہیں آسکتا جب تک کہ وہ اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ نہ پڑھے۔ لہٰذا اللہ سے کہو تو اللہ تعالیٰ پھر شیطان کو حکم دے دیتے ہیں، اس کی برکت سے پھر شیطان اس پر قابو نہیں پاتا۔ اس لیے اللہ پاک نے خود اپنی ذات پاک سے پناہ مانگنے کا حکم دیا ہے، شیطان سے لڑنے کا حکم نہیں دیا۔
بہرحال عرض کرنا یہ تھا کہ حضرت حکیم الامت مجدد الملّت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ شیخ محی الدّین ابنِ عربی رحمۃ اللہ علیہ نے تو کسی مصلحت سے شیطان کو جواب نہیں دیا، غالباً اس وقت اپنے مریدین کو ادب سکھانا تھا اور ان کی تربیت کے لیے وہی مناسب تھا لیکن فرمایا کہ شیخ محی الدین ابنِ عربی رحمۃ اللہ علیہ کی برکت سے میری سمجھ میں اس کا جواب آگیا۔یہ نہیں کہا کہ یہ میرا کمال ہے، اگر کوئی غیر تربیت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 بدگمانی اور اس کا علاج 6 1
Flag Counter