Deobandi Books

بد گمانی اور اس کا علاج

ہم نوٹ :

5 - 34
پیش  لفظ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
آج کل ایک طبقہ اُمت میں ایسا پیدا ہوگیا ہے،خصوصاً جدید تعلیم یافتہ لوگوں میں جو اسلام کے نام نہاد مفکرین اور خود ساختہ مفسرین اور تجدد پسند مصنفین کا گمراہ کن لٹریچر پڑھ کر سچے اہل اللہ و خدامِ دین اور علماء ربّانین سے متنفر و بدگمان ہے جس کی وجہ سے ان کے فیوض و برکات سےمحروم ہوکر دین کےآبِ صاف یعنی دین کی حقیقت  سے نا آشنا و محروم ہے۔
پیش نظر و عظ میں اس خاص زاویۂ نگاہ سے بدگمانی کے نقصانات پر متنبہ کیا گیا ہے اور اکابر کے ارشادات و علوم و معارف کو پیش کیا گیا ہے جو آفتاب آمد دلیل آفتاب کا مصداق بن کر اہل باطل کے مزعومہ اعتراضات کا بہترین جواب اور ان کی شکر آمیز زہریلی نشریات کا تریاق ہے۔اس کے مطالعہ سے ان شاء اللہ تعالیٰ بدگمانی کے مرض سے نجات اور اہل اللہ سے حسن ظن اور محبت پیدا ہوگی۔یہ وعظ سیدی و مرشدی و مولائی حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم   محمد اختر صاحب دامت برکاتہم و عمت فیوضہم نے ۲۱ جمادی الاولیٰ   ۱۴۱۱؁؁؁ھ مطابق ۱۰ دسمبر  ۱۹۹۰؁ء بروز دو شنبہ بعد مغرب خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال کراچی میں مجلس نہی عن المنکر کے ہفتہ واری اجتماع میں بیان فرمایا تھا،جس کو ٹیپ سےنقل و مرتب کرکے اور حضرت والا دامت برکاتہم کی نظر ثانی کے بعد طبع کیا جارہا ہے، حق تعالیٰ شرفِ قبول عطا فرمائیں اور اُمتِ مسلمہ کے لیے نافع فرمائیں، آمین۔
مرتب:
یکے از خدام حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 بدگمانی اور اس کا علاج 6 1
Flag Counter