Deobandi Books

بد گمانی اور اس کا علاج

ہم نوٹ :

8 - 34
صاحب نے اس مقام پر یہ نہیں لکھا کہ حضرت آپ سے یہاں غلطی ہوگئی ہے بلکہ وہاں دائرہ بناکر یہ لکھ دیا کہ حضرت یہ لفظ میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔
اللہ اللہ!کیا ادب تھا۔ نقص کی نسبت شیخ کی طرف نہیں کی، اپنی سمجھ کی طرف کردی  ؎
اے   خدا     جوئیم    توفیق    ادب
مولانا رومی فرماتے ہیں کہ اے خدا ہم آپ سے ادب کی توفیق مانگتے ہیں   ؎
بے  ادب  محروم  مانداز  فضل  رب 
کیوں کہ بے ادب انسان اللہ کے فضل سے محروم رہتا ہے۔ لہٰذا بے ادبوں کی صحبت سے بھی بچنا چاہیے۔ کوئی شخص خواہ کتنا ہی عقل مند ہو لیکن اگر کسی بے ادب کے پاس رہتا ہے تو اس کے اندر بھی بے ادبی کے جراثیم پیدا ہوجائیں گے،اس لیے جس قوم نے یا جس طبقہ نے اکابر پر اعتراضات کیے ہیں ایسے لوگوں کے لٹریچر سے، ایسے لوگوں کی صحبت سے بچنا چاہیے ورنہ وہ جراثیم اس کے اندر بھی آجائیں گے، اور یہ سارا راستہ اکابر کے اعتماد پر چلتا ہے۔ شیخ محی الدین ابنِ عربی رحمۃاللہ علیہ اکابراولیاءاللہ میں سے ہیں،بڑے علماء میں بھی شامل ہیں۔ایک مرتبہ شیطان نے ان سے کہا کہ مولانا صاحب کیا میری بخشش نہیں ہوگی؟آپ نے فرمایاتیری بخشش کیسے ہوگی تُو تو جہنمی ہے،مردود ہے۔اس نے کہا کہ اگر میں قرآن سے ثابت کردوں کہ میری بھی بخشش ہوجائے گی تو؟فرمایا کہ اچھا پڑھ کس آیت سے بخشا جائے گا؟ اس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَرَحْمَتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیٍٔ3؎ میری رحمت ہر شے پر وسیع ہے تو      کیا میں شے نہیں ہوں میں بھی تو کوئی چیز ہوں اگرچہ ناچیز ہوں تو  رحمت مجھ پر بھی وسیع ہوجائے گی بس میں بھی بخش دیا جاؤں گا۔ شیخ نے فرمایا کہ تو جہنمی ہے لیکن تجھ سے بحث نہیں کروں گا اور اپنے مریدین کو حکم فرمایا کہ شیطان سے کبھی بحث نہ کرنا کیوں کہ اگر شیطان سے بحث کرنا مفید ہوتا تو اللہ تعالیٰ اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھنے کا حکم نہ فرماتے بلکہ یہ حکم ہوتا کہ جب شیطان وسوسہ ڈالے تو اس کو لپٹ کر پٹک دینا یعنی تم بھی دلائل کے ساتھ اس سے بحث و مباحثہ  ومناظرہ کرکےاس کےوسوسوں کاجواب دینالیکن اللہ تعالیٰ فرماتےہیں
_____________________________________________
3؎    اعراف:156
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 بدگمانی اور اس کا علاج 6 1
Flag Counter