Deobandi Books

بد گمانی اور اس کا علاج

ہم نوٹ :

11 - 34
ہوجاؤں۔ عجیب عجیب کافرانہ خیال آتے ہیں جن کی وجہ سے مجھے تو اپنے ایمان ہی میں شبہ ہے تو حضرت نے اس کو لکھا کہ جب آپ کو کفر کے یہ وسوسے آتے ہیں تو آپ کا دل خوش ہوتا ہے یا صدمہ اور دکھ ہوتا ہے؟ اس نے لکھا کہ دل کو سخت صدمہ ہوتا ہے، تو فرمایا کہ پھر آپ پکے مسلمان ہیں۔ ان وسوسوں پر دل کا دکھنا اور کڑھنا اور صدمہ ہونا دلیل ہے آپ کے ایمان کی۔ دنیا میں کسی کافر کو اپنے کفر پر صدمہ او رافسوس نہیں ہے اگر افسوس ہو تو اپنے کفر پر قائم ہی کیوں رہے، کافر کو اپنے کفر پر کبھی کوئی وسوسہ نہیں آتا لہٰذا ان وسوسوں سے آپ کے ایمان کو کوئی نقصان نہیں بلکہ آپ کا درجہ بلند ہو رہا ہے۔ ہمارے ذمہ بس اتنا ہے کہ بُرے وساوس کو بُرا سمجھیں، وساوس کا آنا بُرا نہیں لانا بُرا ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ جیسے سپر ہائی وے پر ایک شہزادہ جارہا ہے، اس کی منزل حیدر آباد ہے، ساتھ ہی گدھا گاڑی بھی جارہی ہے اور ایک کتا بھی بھونکتا ہوا جارہا ہے تو بتائیے کیا یہ کتے اور گدھے کا ہونا اس شہزادہ کے سفر میں کچھ مضر ہوگا؟ سپر ہائی وے پر اگر بادشاہوں کے ساتھ کتے اور بھنگی او رجمعدار چل سکتے ہیں تو مومن کا قلب بھی شاہراہ ہے اور وہ مثل شہزادہ کے اللہ کی طرف جارہا ہے، اس میں اگر وسوسے آتے ہیں تو کوئی فکر کی بات نہیں بلکہ ان وسوسوں کو معرفت کا ذریعہ بنالیجیے۔ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب وسوسوں اور خیالات کا ہجوم ہو تو کہو واہ کیا شان ہے اے اللہ آپ کی کہ ڈیڑھ چھٹانک کے دل میں آپ نے خیالات کا سمندر بھردیا، کیماڑی کا سمندر بھی بھرا ہوا ہے، کلفٹن بھی ہے اور کشمیر کی پہاڑیاں بھی گھسی ہوئی ہیں۔سارا عالم ایک ذرا سے دل میں سمایا ہوا ہے، ایک چھوٹی سی چیز میں خیالات کا سمندر چلاآرہا ہے۔ تو فرمایا کہ یہ خیالات کا ہجوم جو شیطان نے ڈالا تھا اللہ سے دور کرنے کو اس شخص نے بزرگوں کی تعلیمات کی برکت سے اس کو ذریعۂ معرفت اور ذریعۂ قرب بنالیا تو پھر شیطان ہاتھ ملتا ہے اورافسوس کرتا ہوا بھاگتا ہے کہ اس نے تو میرے وساوس کو بھی معرفت کا سبب بنالیا،یہ تو ایسا عاشق معلوم ہوتا ہے کہ جس نے    ؎
آلامِ  روزگار   کو   آساں   بنا دیا 
جو  غم  ملا  اسے  غم  جاناں   بنا دیا
اس طرح وسوسوں کو ذریعۂ معرفت بنالیجیے اور یہ بات حدیث سے ثابت ہے،سید الانبیاء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 بدگمانی اور اس کا علاج 6 1
Flag Counter