Deobandi Books

تسلیم و رضا

ہم نوٹ :

36 - 38
جن ماؤں نے ہمیں مر مر کے پالا تھا انہیں ماؤں پر آج ہم نے خدا  کے حکم سے مٹی ڈالی ہے،یہ دن سب کو آنا ہے، اس لیے اس سے سبق حاصل کریں یعنی جہاں ہمیشہ رہنا ہے وہاں کے لیے تیاری کریں۔
ایک بزرگ نے ایک شخص کو دو مختصر سی نصیحت فرمائی جس نے کہا تھا مختصر سی نصیحت کردیجئے، زیادہ لمبے وعظ کا وقت نہیں، انہوں نے دو جملوں میں پورا دین پیش کردیا، فرمایا کہ دنیا کے لیے اتنی محنت کرو جتنا دنیا میں رہنا ہے اور آخرت کے لیے اتنی محنت کرو جتنا وہاں رہنا ہے، دونوں زندگیوں کا توازن نکال کر عقل و ہوش سے کام کرو کہ دنیا کے لیے کتنی محنت کرنی چاہئے اور آخرت کے لیے کتنی محنت کرنی چاہئے۔
بس اب دُعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ والدہ حفیظ الرحمٰن کی بے حساب مغفرت فرمائے اور ہم سب کے والدین اور اعزاء و اقرباء جو جاچکے ہیں سب کی بے حساب مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ہم سب کو آخرت کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے اور اے اللہ! آپ ہم سے راضی ہوجائیے اور اے اللہ! ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائیے کہ ہم ایک لمحہ کو بھی آپ کو ناراض نہ کریں، ہمارا کوئی سانس بھی آپ کے غضب و ناراضگی کے سائے میں نہ گذرے۔
ہماری زندگی کے جو شعبے آپ کی مرضی کے خلاف ہیں اے اللہ! ہمیں موت نہ دیجیے جب تک ہم ان کو آپ کی مرضی کے مطابق نہ بنالیں۔ اے اللہ! آپ ہم سے راضی ہوجائیے، آپ کی رضا اور خوشی سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی انعام نہیں اور اپنے اپنے وقت پر ایمان کامل پر ہم سب کا خاتمہ فرمائیے اور بے حساب مغفرت کو مقدر فرمادیجئے۔
خوش سلامت ما بہ ساحل باز  بر
اے رسیدہ  دستِ تو  در بحر و  بر
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ  وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 تسلیم و رضا 7 1
Flag Counter