۳… قادیانی مذہب بمع ضمیمہ خلاصہ مسائل قادیانیہ: یہ رسالہ ستمبر۱۹۴۸ء میں شائع ہوا۔ پاکستان بننے کے فوری بعد مرزا محمود قادیانی … ۳۱؍اکتوبر،۱،۲؍نومبر۱۹۴۸ء کو کوئٹہ گیا۔ اس دور میں مرزامحمود پر بلوچستان کو احمدی صوبہ بنانے کا بھوت سوار تھا۔ مرزامحمود کی نکیل معلم الملکوت نے تھام رکھی تھی وہ کسی کو پٹھے پر ہاتھ نہ دھرنے دیتا تھا۔ تب مولانا حافظ محمد ابراہیم میرؒ سیالکوٹی اسے لگام ڈالنے کے لئے کوئٹہ جادھمکے۔ آپ کے بیانات ہوئے، علماء بلوچستان کی درخواست پر ایک رات میں یہ رسالہ مرتب ہوا۔ متذکرہ تاریخوں میں قادیانی جلسہ گاہ میں یہ تقسیم کیاگیا۔ مرزامحمود دم دبا کر بھاگ آیا اور بلوچستان میں قادیانیوں کے پاؤں نہ ٹکنے پائے۔ آج بلوچستان میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے دو ملکیتی دفاتر اور مدرسہ قائم ہیں۔ جب کہ قادیانیوں کی پورے صوبہ میں ایک بھی عبادت گاہ نہیں۔ اقتدار کا نشہ ہرن ہوا۔ قادیانی بھی عنقاء ہوںگے۔ انشاء اﷲ!
۴… صدائے حق: ایک مسلمان خاتون کی درخواست پر مختصر رسالہ جس میں قادیانیت کے کفر کو واضح کیا ہے، ترتیب دیا۔
۵… فیصلہ ربانی برمرگ قادیانی: ایڈیشن دوم جو مارچ۱۹۳۳ء بہارپریس ملتان سے شائع ہوا۔ پنچابی اشعار میں مرزاکی موت کی حالت واقعی دیکھائی گئی ہے۔
۶… ختم نبوت اور مرزاقادیان: مرزاقادیانی کے مزعومہ تحریفات کے جوابات پر مشتمل ہے۔
۷… فص ختم النبوۃ بعموم وجامعیۃ الشریعۃ: قرآن وسنت سے صاحب ختم نبوت کی آفاقی وعالمگیر نبوت کے دلائل کو پیش کر کے قادیانی نظریات کے لغوپن کو آشکارا کیا ہے۔
۸… کشف الحقائق یعنی روئیداد مناظرات قادیانیہ: مئی ۱۹۳۳ء میں قادیانیوں کے ساتھ سیالکوٹ میں چار مسائل۔ ۱۔۔۔نکاح محمدی بیگم والی پیش گوئی۔ ۲۔۔۔حیات حضرت مسیح علیہ السلام۔ ۳۔۔۔تنقید صدق وکذب مرزا۔ ۴۔۔۔ختم نبوت بر آنحضرتﷺ، پر قادیانیوں سے علماء اسلام کے مختلف نشستوں میں مناظرے ہوئے۔ ان علمائے اسلام میں مولانا محمد ابراہیم میرؒ سیالکوٹی، مولانا لال حسینؒ اختر اور دیگر حضرات شامل تھے۔ ان مناظرات کی جامع رپورٹ ہے۔
۹… امام زمان، مہدی منتظر، مجدددوراں: سکندرآباد، حیدرآباد دکن میں جنوری ۱۹۳۷ء میں مولانا محمد ابراہیم میرؒ سیالکوٹی کے متذکرہ تین عنوانات پر بیانات ہوئے۔ جس میں مرزا کے دعویٰ، امامت، مہدویت، مجددیت کے بخیئے ادھیڑے گئے۔ ان بیانات کو انجمن اہل حدیث نے شائع کیا۔
۱۰… کھلی چٹھی نمبر۲: معروف قادیانی مناظر غلام رسول راجیکی کے نام مولانا میر ابراہیم صاحب کا مکتوب مفتوح۔
۱۱… تردید مغالطات مرزائیہ نمبر۲: ایک قادیانی مناظر کے جواب میں یہ رسالہ تحریر فرمایا۔
۱۲… مسئلہ ختم نبوت: مولانا سیالکوٹی کی تفسیر تبصیر الرحمن سے نسائ:۴۴ کی تفسیر میں مسئلہ ختم نبوت پر مولانا کے تفسیری نوٹ کو مولانا عبدالمجید سوہدروی ؒنے پمفلٹ کی شکل میں شائع کیا۔
احتساب قادیانیت کی اس انیسویں جلد میں حضرت مولانا مفتی عبداللطیفؒ صاحب رحمانی کے تین رسائل شامل اشاعت ہیں۔ حضرت مولانا مفتی عبداللطیفؒ رحمانی، حضرت مولانا علی مونگیریؒ،